عوام کو بہترین خدمات کی فراہمی حکومت کا اہم مشن ہے ،ہرممکن وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں‘ سید ہارون احمد سلطان بخاری

منگل 27 جنوری 2015 16:01

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 جنوری 2015ء) صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر بیت المال سید ہارون احمد سلطان بخاری نے کہا ہے کہ عوام کو بہترین خدمات کی فراہمی حکومت کا اہم مشن ہے اور اس مقصد کی تکمیل کیلئے ہرممکن وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، شہریوں کو خدمات کی فراہمی کا عمل بہتر بنانے کیلئے سٹیزن فیڈبیک کا پروگرام شروع کیا گیا ہے، سٹیزن فیڈبیک ماڈل کے ذریعے شہریوں کو خدمات فراہم کرنے والے محکموں اور اداروں کی کارکردگی میں بہتری لائی جا سکتی ہے اور اس مقصد کیلئے سٹیزن فیڈبیک ماڈل کا دائرہ کار مزید بڑھانے اور اس پر موثر عملدرآمد کیلئے ادارہ جاتی ڈھانچہ تشکیل دینے کی اشد ضرورت ہے۔

اپنی رہائش گاہ مختلف وفود سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ سٹیزن فیڈبیک ماڈل اداروں کی کارکردگی میں بہتری لانے اور عوام کو بہتر خدمات کی فراہمی کیلئے سودمند ثابت ہوا ہے۔

(جاری ہے)

اس ماڈل کے تحت حاصل ہونے والے سٹیزن فیڈبیک کا فرانزک تجزیہ انتہائی ضروری ہے تاکہ اطلاعات کے مستند ہونے کے حوالے سے صحیح ڈیٹا اکٹھا ہوسکے۔انہوں نے کہا کہ ماڈل کے تحت شہریوں کو معیاری خدمات کی فراہمی کیلئے پرفارمنس مینجمنٹ پر توجہ دینا ہوگی۔

شہریو ں کی سہولت اور انہیں تیز رفتار سروس کی ڈلیوری کیلئے موثر اصلاحات کی جائیں۔ شہریوں کو سروس ڈلیور ی فراہم کرنے والے اداروں اور محکموں کے طریقہ کار میں تبدیلی بھی ضروری ہے تاکہ شہریوں کو بغیر کسی پریشانی کے معیاری اور تیز رفتار خدمات کی فراہمی یقینی بنائی جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ سٹیزن فیڈبیک ماڈل کی ضلع اور ڈویژن کی سطح پر باقاعدگی سے مانیٹرنگ ہونی چاہیئے۔ کمشنرز، ڈی سی اوز، آر پی اوز، ڈی پی اوز، ای ڈی اوز ہیلتھ اور ایجوکیشن سٹیزن فیڈبیک ماڈل کے حوالے سے باقاعدہ مانیٹرنگ کریں ۔انہوں نے کہا کہ سٹیرنگ کمیٹی سٹیزن فیڈبیک ماڈل کی بہتر انداز میں مانیٹرنگ اور احتساب کے عمل کو موثر بنانے کے حوالے سے بھی سفارشات مرتب کرے گی ۔