سکول و کالجز کی سیکورٹی کو بہتر کرنے بارے حق پرست رکن قومی اسمبلی سید علی رضا عابدی کا مختلف اسکولوں کا معائنہ
منگل 27 جنوری 2015 16:03
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 جنوری 2015ء) حق پرست رکن قومی اسمبلی سید علی رضا عابدی نے کہا ہے کہ قوم کے معماروں کے تحفظ کو یقینی بنا نے کے سلسلے میں اپنا کردار ادا کریں گے ، مکمل طور پر اس بات کی کوشش میں مصروف عمل ہیں کہ تعلیمی اداروں کی سیکورٹی یقینی بنا نے کے سلسلے میں متعلقہ حکام سے باہمی رابطوں کے ذریعے انتظامات کو بہترسے بہترین کیا جائے ان خیالات کا اظہار انھوں نے PECHS گرلز کالج ، PECHS گورنمنٹ اسکول اور PECHS ایجوکیشن فاونڈیشن اسکول میں سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے سلسلے میں دورے کے دوران کیا انھوں نے اسکول انتظامیہ سے درخواست کی کہ وہ فوری طور پر سی سی ٹی وی کیمروں کو لگانے کے ساتھ ایمرجنسی ہوٹر(سائرن)نصب کریں جسکا ہر طالب علم کو معلوم ہو اسکول کی دیواروں کو کم ازکم 10 فٹ تک اونچا رکھیں اسکول کی باونڈری کے اندر کڑی نگاہ رکھیں اسکول و کالج کی انتظامیہ گرد و نواح میں لگنے والے ٹھیلوں کے حوالے سے مکمل معلومات رکھیں جو ٹرانسپورٹ بچوں کو لانے اور لیجانے پر معمور ہیں ان کے مکمل کوائف اسکول وکالج انتظامیہ کے ساتھ قریبی پولیس اسٹیشن کو بھی ہونی چاہیے سیکورٹی کے حوالے سے کئے جانے والے انتظامات کا والدین پر بوجھ نہ ڈالا جائے ، انھوں نے کہا کہ اپنے طور پر جہاں تک ممکن ہو بہتر تحفظ کے نقطہ نظر سے انتظامات کئے جائیں اسکولوں کے تحفظ کے حوالے سے مسلسل متعلقہ حکام سے رابطے میں ہیں اسموقع پر PECHS گرلز کالج کی پرنسپل پروفیسر عفت سہیل PECHS گرلز کالج اسکول کی پرنسپل نسیمہ ملک PECHS ایجوکیشن فاونڈیشن اسکول کی پرنسپل مسز طارق نے حق پرست رکن قومی اسمبلی سید علی رضا عابدی کو اسکول کا تفصیلی دورہ کروایا اور مسائل سے آگاہ کیا با لخصوص PECHS گرلز کالج کی پرنسپل پروفیسر عفت سہیل نے انھیں بتایا کہ کالج کا تعمیراتی کام تعطل شکار اسکی بحالی کے حوالے سے اقدامات بروئے کار لائیں جس پر موقع پر انھوں نے متعلقہ حکام سے رابطہ کر کے فوری کام کو شروع کرنے کو کہااس موقع پر انکے ہمراہ ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز اقبال احمد ، XEN جمشید زون شاہد اشرف چوہدری بھی موجود تھے ۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ملک سے سیاسی تقسیم اور افراتفری کا خاتمہ چاہتے ہیں، وزیر اعظم
-
اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کی وکلا سے جیل میں ملاقات کی درخواست نمٹا دی
-
ریاست کی رٹ چیلنج کرنے والوں کے ساتھ سختی سے پیش آئیں گے،سرفراز بگٹی
-
سرکاری تقریبات میں پروٹوکول کیلئے سرخ قالین بچھانے پر پابندی عائد
-
علی امین گنڈا پور نے صوبے میں مستحق افراد کو 1 ارب سے زائد عید پیکیج دینے کی منظوری دیدی
-
تحریک انصاف کی کور کمیٹی نے عمران خان کے وکلاءکی کارکردگی پر سوالات اٹھا دئیے
-
پی ٹی آئی رہنماءعامر ڈوگر کو عمرے پر جانے کی اجازت مل گئی
-
گوجرانوالہ،سفاک چچا اور چچی کامبینہ طورپربچے پرڈنڈوں سے تشدد،7سالہ بچہ جاں بحق
-
شہبازشریف نے پی پی 164میں ضمنی انتخاب کیلئے رانا راشد منہاس کو پارٹی ٹکٹ جاری کر دیا
-
پی آئی اے پرواز کی خاتون فضائی میزبان کو ٹورنٹوائیرپورٹ پر حراست میں لے لیاگیا
-
بھارت: سیاسی رہنما مختار انصاری کی موت فطری یا 'قتل'؟
-
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیلِ نو کر دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.