امریکی صدر بھارتی دورہ مختصرکرکےسعودی عرب روانہ ہو گئے

منگل 27 جنوری 2015 16:17

امریکی صدر بھارتی دورہ مختصرکرکےسعودی عرب روانہ ہو گئے

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27جنوری2015ء)امریکی صدر باراک اوباما بھارت کا دورہ مختصرکرکےسعودی عرب روانہ ہوگئے ہیں،جہاں وہ شاہ عبداللہ کے انتقال پر تعزیت کرینگے،نئی دلی کے ملٹری ائیرپورٹ پر صدر اوباما اور امریکی خاتون اول مشیل اوباما کو بھارتی حکام نے الوداع کہا، بھارت کے تین روزہ دورے میں امریکی صدر نے یوم جمہوریہ کی پریڈ میں خصوصی شرکت کی ،اعلیٰ بھارتی حکام اورسرمایہ کاروں سے ملاقاتوں کےساتھ دلی میں طلبہ سے خطاب بھی کیا،بھارتی وزیراعظم نےٹوئٹر پر ایک پیغام میں کہا ہےکہ صدر اوباما کے دورے سے بھارت امریکا تعلقات کا نیا باب شروع ہوا ہے، اوباما نے بھی ایک پیغام میں دورے کو یادگار قرار دیا ۔