ناموس رسالت کے لیے جان دینا ہر مسلمان عین سعادت سمجھتا ہے،خرم روحیل اصغر
منگل 27 جنوری 2015 16:26
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 جنوری 2015ء)مسلم لیگی رہنما و سرپرست انجمن حقوق تاجران شمالی لاہور خرم روحیل اصغر نے کہا ہے کہ ناموس رسالت ﷺ کے لیے جان دینا ہر مسلمان عین سعادت سمجھتا ہے ۔ مغرب نے اظہارِآزادی کے نام پر جو رویہ اپنا رکھا ہے ، اقوام متحدہ اور دوسرے اِدارے اس پر قانون سازی کریں اور کسی بھی مذہب کی شخصیات کی توہین قابلِ سزا قرار دی جائے ۔
مسلمان اپنے آقا و مولا محمدﷺ سے بے حد محبت کرتے ہیں ۔ فرانسیسی جریدے نے جو گستاخی کی ہے وہ سوائے نفرت بڑھانے کے کچھ نتیجہ نہیں دے سکتی ۔(جاری ہے)
وہ گزشتہ روز بند روڈ محمد بوٹی سے شالیمار چوک تک نکالی جانے والی ناموس رسالت ﷺ ریلی سے خطاب کر رہے تھے ۔جس کا اہتمام انجمن حقوق تاجران شمالی لاہور نے کیا تھا اور جس میں ہر طبقہ و فکر سے ہزاروں افراد نے شرکت کی اور رسول اللہﷺ سے اپنی والہانہ محبت کا اظہار کیا ۔
اس موقع پر انجمن حقوق تاجران شمالی لاہور کے چیئرمین میاں فیاض ، سینئر وائس چیئرمین نصیر احمد جٹ ، چیئرمین سپریم کونسل چوہدری عبدالمجید ، صدر چوہدری نثار انجمن حقوق تاجران شمالی لاہور ، جنرل سیکرٹری محمد طاہر مغل ، ملک نعیم ، رانا محبوب عالم ، چوہدری مدثر حیات موجود تھے ۔مزید قومی خبریں
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
ہائیکورٹ نے فرح شہزادی کے بچوں کو بیرون ملک جانے کے اجازت دے دی
-
جمہوریت کی بقاء کے لئے ایوان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، سینیٹرفیصل واوڈا
-
وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مزدور پیشہ افراد کے چار سو بچوں کو ملک کے اعلی تعلیمی اداروں میں بھیجنے کا اعلان کر دیا
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن ، حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
طلباء کو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ء نے رجسٹریشن کروالی
-
ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
-
مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چودھری ، صنم جاویدو دیگر فرد جرم کیلئے طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.