آئی سی سی بورڈ میٹنگ کا اہم اجلاس کل دوبئی میں ہوگا

منگل 27 جنوری 2015 16:26

دبئی( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 جنوری 2015ء ) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) کی بورڈ میٹنگ کا اہم اجلاس کل دوبئی میں ہوگا ۔2015کی پہلی بورڈ میٹنگ میں پاکستان کی نمائندگی شہریار خان کریں گے۔ آئی سی سی کا کہنا ہے کہ بورڈ میٹنگ میں ورلڈ کپ کا ضابطہ اخلاق طے کیا جائے گا۔کھلاڑیوں کی حفاظت اورطبی سہولتوں کے معیار کے بارے میں طے کیا جائے گا۔

مشکوک بولنگ ایکشن،اینٹی کرپشن اور اینٹی دوپنگ کے بارے میں رپورٹ دی جائے گی۔ آئی سی سی ورلڈ کپ کی حتمی تیاریوں کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ آئی سی سی کی صدارت آئی پی ایل سپاٹ فکسنگ میں ملوث چیئرمین سری نواسن کریں گے۔اجلاس میں ٹیسٹ کھیلنے والے دس ملکوں کے علاوہ تین منتخب ایسوسی ایٹ ملک ،صدر مصطفٰے کمال اور چیف ایگزیکٹیو ڈیو رچرڈسن بھی شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں فیوچرز ٹورز پروگرام پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا بنگلہ دیش بورڈ کے سربراہ کی چیئرمین شہریار خان سے ملاقات بھی ہوگی جس میں پاکستان کے دورہ بنگلہ دیش کے حوالے سے پیش کی گئی شرائط پر تبادلہ خیال کیا جائے گا ۔ چیئرمین شہریار خان بورڈ میٹنگ اجلاس میں پابندی کا شکار لیفٹ آرم محمد عامر کے حوالے سے بھی بات کرینگے آئی سی سی نے محمد عامر کو ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کیلئے گرین سگنل دے دیا ہے ایجنڈے کی کارروائی باقی ہے ۔

متعلقہ عنوان :