بنوں ڈسٹرکٹ جونیئرز انڈر18یوتھ بیڈ منٹن چیمپیئن شپ شعیب ریاض نے جیت لیا

منگل 27 جنوری 2015 16:27

بنوں(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 جنوری 2015ء) بنوں ڈسٹرکٹ جونیئرز انڈر18یوتھ بیڈ منٹن چیمپیئن شپ شعیب ریاض نے جیت لیا، تفصیلات کے مطابق بنوں میں جاری آل بنوں ڈسٹرکٹ جونیئرز انڈر18یوتھ بیڈ منٹن چیمپین شپ ملک سعد اکیڈیمی کے کھلاڑی شعیب ریاض خان نے جیت لیا بنوں ڈسٹرکٹ بیڈ منٹن ایسوسی ایشن کے زیر نگرانی منعقدہ اس چیمپیئن شپ میں ضلع بنوں بھر کے 36کھلاڑیوں کے مابین مقابلے منعقد ہوئے افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ہائی سکول نمبر2کے وائس پرنسپل جہانزیب خان تھے چیمپیئن شپ کے آرگنائزنگ سیکرٹری ماسٹر اسلم فیروز خان تھے چیمپیئن شپ میں شرکت فری تھی فائنل تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر بنوں محمد آیاز خان تھے جنہوں نے ونر شعیب ریاض کو نقد 10,000/-روپے جبکہ رنر اپ شایان کو 2000/-روپے انعام سے نوازااس موقع پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر 1طفیل خٹک ، بنوں بیڈ منٹن ایسوسی ایشن کے سیکرٹری پیر اسد اللہ شاہ، میڈیا ایڈوائزر حافظ سیف الرحمن،لیگل ایڈوائزر جلال شاہ ایڈوکیٹ،ممبر اعجاز نیازی،ضلعی سپورٹس آفیسر انور رشید خان سمیت ڈسٹرکٹ بیڈ منٹن ایسوسی ایشن کے عہدیداران و اراکین بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :