بنوں یوتھ پلیئرز سپورٹس ایسوسی ایشن کا قیام یکم فروری کو عمل میں لایا جائے گا،ریاض خان

منگل 27 جنوری 2015 16:27

بنوں( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 جنوری 2015ء) بنوں یوتھ پلیئرز سپورٹس ایسوسی ایشن کا قیام یکم فروری کو عمل میں لایا جائے گا، اس امر کا اظہار بنوں ڈویژنل بیڈ منٹن ایسوسی ایشن (رجسٹرڈ) کے صدرریاض خان نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر بنوں ڈویژنل بیڈ منٹن ایسوسی ایشن (رجسٹرڈ) کے سیکرٹری پیر اسد اللہ شاہ اور میڈیا ایڈوائزرحافظ سیف الرحمن بھی موجود تھے صدر ریاض خان نے کہا کہ بنوں ڈویژن کے مختلف کھیلوں سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں کی پر زور اسرار پر انشاء اللہ یکم فروری2015ءء کوبنوں یوتھ پلیئرز سپورٹس ایسوسی ایشن کے قیام کو عملی شکل دی جائے گی اور اسی روز ہی کابینہ کی تشکیل کرکے عہدیداران سے حلف بھی لیا جائے گا اور اس بابت خصوصی تقریب منعقد ہوگی صدر ریاض خان نے کہا کہ کھلاڑیوں کے جائز حقوق اورفنڈز کا حصول اس ایسوسی ایشن کا مقصداولین ہوگا علاوہ ازیں بنوں میں اکثریتی کھیلوں کی متوازی ایسوسی ایشنز قائم ہیں اور اسی اتار چڑھاؤ اور باہمی اتحاد کے فقدان کی وجہ سے کھلاڑیوں کا ٹیلنٹ ، وقت اور حقوق ضائع ہو رہے ہیں اور حکومتی سطح پر بھی متوازی حیثیت کی وجہ سے نظر انداز کیا جاتا رہا ہے لہذا اسی وجہ سے مذکورہ ایسوسی ایشن کا قیام ناگزیر ہو چکا تھا۔

متعلقہ عنوان :