حکومت نے بجٹ تجاویز طلب کرلی ہیں ذرائع کے مطابق حکومت پنجاب نے تمام سرکاری محکموں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے اپنے محکموں کے مالی سال 2015-16ءء کیلئے بجٹ تجاویز ارسال کریں

منگل 27 جنوری 2015 16:32

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27جنوری2015ء) حکومت نے بجٹ تجاویز طلب کرلی ہیں ذرائع کے مطابق حکومت پنجاب نے تمام سرکاری محکموں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے اپنے محکموں کے مالی سال 2015-16ءء کیلئے بجٹ تجاویز ارسال کریں‘ جس پر تمام محکموں نے ڈویژنل اور اضلاع کی سطح پر تمام محکموں سے بجٹ تجاویز ایک ہفتہ کے اندر طلب کرلی ہیں مالی سال 2015-16ءء کے بجٹ میں پنشنرز‘ تنخواہوں کیساتھ ساتھ سرکاری دفاتر کی تزئین و آرائش اور گاڑیوں کے پٹرول کی مد میں اخراجات کی مفصل رپورٹس بھی ارسال کرنے کا کہا گیا ہے اور سرکاری محکموں سے یہ بھی پوچھا گیا ہے کہ سالانہ بنیادوں پر سٹیشنری اور دیگر اخراجات کی تفصیل بھی دی جائے جس پر سرگودھا کے مختلف محکموں نے اپنے اپنے اداروں کی بجٹ تجاویز بنانے شروع کردی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :