دہشتگردی کے خدشات کے پیش نظر حکومت نے سرگودھا سمیت صوبہ بھر کے داخلی اور خارجی راستوں پر رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ

منگل 27 جنوری 2015 16:32

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27جنوری2015ء) دہشتگردی کے خدشات کے پیش نظر حکومت نے سرگودھا سمیت صوبہ بھر کے داخلی اور خارجی راستوں پر رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے پولیس ذرائع کے مطابق سرگودھا سمیت صوبہ بھر کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر پولیس کی بنائی جانیوالی چیک پوسٹوں پر پولیس کیساتھ ساتھ رینجرز کو بھی تعینات کرنے کا اصولی فیصلہ کیا ہے اب رینجرز بھی پولیس کیساتھ ہر شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر سکیورٹی کے فرائض سرانجام دیگی ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے اس ضمن میں متعلقہ حکام کو مراسلہ جاری کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :