حکومت نے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر سکولوں پر لگائے جانیوالی خار دار تاروں اور چیکنگ کے آلات کی قیمتیں بڑھانے کا نوٹس لے لیا

منگل 27 جنوری 2015 16:32

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27جنوری2015ء) حکومت نے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر سکولوں پر لگائے جانیوالی خار دار تاروں اور چیکنگ کے آلات کی قیمتیں بڑھانے کا نوٹس لے لیا ہے‘ اور صوبہ بھر کے ڈی سی او صاحبان کو اپنے اپنے اضلاع میں سکیورٹی آلات کو مہنگے داموں فروخت کرنیوالے دکانداروں کیخلاف کاروائی کرنے کا حکم دیا ہے ذرائع کے مطابق چیف سیکرٹری پنجاب نے صوبہ بھر کے ڈی سی او صاحبان کو ہدایت کی ہے تھی کہ سکولوں کی فول پروف سکیورٹی کی جائے جس پر دکانداروں نے خار دار تار ‘ڈیٹیکٹر اور دیگر چیکنگ آلات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے جس پر ڈی سی او سرگودھا ثاقب منان سمیت صوبہ بھر کے 36 اضلاع کے ڈی سی اوز کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ اپنے اضلاع میں سکیورٹی آلات میں کی جانیوالی مصنوعی مہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلئے فوری طور پر اقدامات کریں۔