وکلاء اور تاجروں میں مفاہمت کرانے کیلئے اراکین اسمبلی اور ڈی پی او سرگودھا متحرک‘ مرکزی انجمن تاجران کو مزید کسی ڈیڈ لائن دینے سے روک دیا گیا

منگل 27 جنوری 2015 16:32

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27جنوری2015ء) وکلاء اور تاجروں میں مفاہمت کرانے کیلئے اراکین اسمبلی اور ڈی پی او سرگودھا متحرک‘ مرکزی انجمن تاجران کو مزید کسی ڈیڈ لائن دینے سے روک دیا گیا‘ ڈی پی او سرگودھا سجاد حسین منج نے مرکزی انجمن تاجران کے صدر خواجہ احمد حنیف‘ جنرل سیکرٹری نعیم اسلم کپور سمیت دیگر عہدیداران سے مذاکرات کئے جبکہ وکلاء کو بھی صلح کرنے پر آمادہ کیا جارہا ہے‘ تاجروں کی جانب سے وکلاء کیخلاف شہر بھر میں لگائے جانیوالے بینرز اتار لئے گئے ہیں‘ قوی امکان ہے کہ آئندہ 24 گھنٹے دونوں گروپوں میں صلح ہوجائیگی یادرہے کہ جمعرات کے روز ریڑھی بان اور وکلاء کی لڑائی شدت اختیار کرگئی تھی جس پر انجمن تاجران نے ہڑتال کی دھمکی دی ہوئی تھی دوسری طرف پنجاب بار کونسل کی جانب سے وکلاء پر کئے جانیوالے تشدد کے باعث پنجاب بھر کے وکلاء نے سوموار کے روز عدالتی بائیکاٹ کیا تھا سرگودھا ڈسٹرکٹ بار کے وکلاء چھٹے روز بھی عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے تاہم سیاسی قوتیں دونوں فریقین کو راضی کرنے کیلئے سر توڑ کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :