شدید دھند اور گیس پائپ لائن کی لیکج کے نتیجے میں گڈو تھرمل پاور پلانٹ کے گیارہ یونٹ ٹرپ ہوگئے ‘ مختلف حصے بجلی سے محروم

منگل 27 جنوری 2015 16:48

کندھ کوٹ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 جنوری 2015ء) شدید دھند اور گیس پائپ لائن کی لیکج کے نتیجے میں گڈو تھرمل پاور پلانٹ کے گیارہ یونٹ ٹرپ ہوگئے جس کے باعث ملک کے مختلف حصے بجلی سے محروم ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

حکام کے مطابق پلانٹ کے گیارہ یونٹس کے ٹرپ ہوجانے کے باعث سندھ، بلوچستان اور پنجاب کے متعدد علاقے بارہ گھنٹے سے زائد دورانیے سے بجلی سے محروم ہیں پلانٹ انتظامیہ نے بتایا کہ یونٹس کی بحالی گیس لیکج کی مرمت کے بعد شروع ہوجائے گی۔خیال رہے کہ ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب بھی پاکستان کا اسی فیصد حصہ مرکزی پاور ٹرانسمیشن لائن میں خرابی کے باعث اندھیرے میں ڈوب گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :