محمودآبادکے علاقے میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈیمالیشن اسکواڈاورپولیس پارٹی پر دوران انہدامی کاروائی بلڈرمافیاکاپتھراؤ

منگل 27 جنوری 2015 16:51

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 جنوری 2015ء) محمودآبادکے علاقے میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈیمالیشن اسکواڈاورپولیس پارٹی پر دوران انہدامی کاروائی بلڈرمافیاکاپتھراؤ ،واقعہ کی ایف آر درج ،موقع سے3 افراد کی گرفتاری سمیت غیرقانونی عمارتوں کومنہدم کردیاگیا۔تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹرجنرل منظورقادر کی ہدایات پرمتعلقہ ڈپٹی واسسٹنٹ ڈائریکٹرز اورڈیمالیشن آفیسرکی سربراہی میں ڈیمالیشن اسکواڈ،ایس بی سی اے پولیس فورس کے ہمراہ جمشید ٹاؤن کے علاقے محمود آباد میں پلاٹ نمبر 856 اورپلاٹ نمبر 870 پر غیرقانونی وخلاف ضابطہ گراؤنڈپلس پانچ منزلہ عمارتوں کے خلاف انہدامی کاروائی کیلئے پہنچا تاہم وہاں پہلے موجود بلڈرمافیااوراس کے کارندوں کی جانب سے قانونی سرکاری عمل میں رکاوٹ ڈالنے کیلئے ہنگامہ آرائی اورنقص امن کی کوشش کی گئی اورعملے کے ارکان اورایس بی سی اے پولیس کی گاڑی پرپتھراؤکیا گیا۔

(جاری ہے)

اس دوران علاقہ پولیس کی مددسے موقع سے ہنگامہ آرائی کرنے والے 3افراد کوگرفتارکرلیاجبکہ دیگرملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔پولیس نے صورتحال کوقابواور امن وامان قائم کیاجس کے بعد ڈیمالیشن اسکواڈ کی جانب سے رات گئے تک ہونے والی کاروائی میں پلاٹ نمبر 856پر قائم غیرقانونی تیسری تاپانچویں منزل اورپلاٹ نمبر 870پر گراؤنڈ تاپانچویں منزلوں کومنہدم کردیاگیاہے جبکہ مکمل کاروائی کاسلسلہ آج بھی جاری ہے ۔

اس سلسلے میں واقعہ کے خلاف متعلقہ افسرکی مدعیت میں محمودآباد تھانے میں ایف آئی آرنمبر 26/2015درج کروادی گئی ہے جس میں نامزدملزمان جاوید رشید،عمران ،جمشید اقبال،صابرخاور، غلام علی ،نوید، حسین ،بلڈر اکرم، ضیاء اورعاشق سمیت دیگرآٹھ نامعلوم افراد کوواقعہ کاذمہ دارٹھہرایاگیاہے ۔ اطلاع ملتے ہی ڈائریکٹرجنرل سندھ بلڈنگ منظورقادردینے واقعہ کاسختی سے نوٹس لیتے ہوئے عملے کے ارکان وافسران کے کام کی تعریف کرتے ہوئے ایک بار پھراعادہ کیاہے کہ خلاف ضابطہ تعمیرات کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی اور اس حوالے سے کسی بھی قسم کے دباؤکوخاطرمیں نہیں لایاجائیگا ۔

متعلقہ عنوان :