پنجاب ٹیچرز یونین کل گستاخانہ خاکوں کے خلاف پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کریگی

منگل 27 جنوری 2015 16:56

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 جنوری 2015ء) پنجاب ٹیچرز یونین کل بدھ کو بوقت 2.30 نبی اکرمﷺ کی محبت اور عقیدت کے اظہار کے لئے گستاخانہ خاکوں کے خلاف پریس کلب (شملہ پہاڑی) لاہور کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرے گی۔

(جاری ہے)

پنجاب ٹیچرز یونین کے مرکزی صدر سید سجاد اکبر کاظمی، امتیاز احمد عباسی ، چوہدری محمد سرفراز، رانا لیاقت علی، ظفر سندھو، ملک سعید ، طارق زیدی،چوہدری محمد علی ، میاں منیر، سجاد اختر اعوان، میاں ارشد، ملک مستنصر اعوان و دیگر نے ملک سعید ، چوہدری محمد علی ، جام صادق، امتیاز طاہر، سعید نامدار، اسلم گھمن ، سجاد اختر اعوان، میاں ارشد، ملک مستنصر اعوان رانا خالد، جاوید چوہدری ، مرزا طارق و دیگرنے کہا ہے کہ فرانس نے گستاخانہ خاکے چھاپ کر ایک کروڑ ساٹھ لاکھ مسلمانوں کے مذہبی جزبات کو نہ صر ف مجروح کیا بلکہ اپنی گھٹیا ذہنیت کی عکاسی بھی کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت عالمی عدالت میں اس توہین رسالتﷺ کا مقدمہ پیش کرے اور انصاف طلب کرے۔ فرانس سے ہر قسم کی تجارت کو فوری طور پر بند کیا جائے۔ راہنماؤں نے کہا ہے کہ پنجاب بھر کے اساتذہ میں اس گستاخانہ اشاعت پر شدید غم و غصہ پایا جاتاہے او ر اس قسم کی کسی بھی گستاخی کو کسی طور پر بھی نظر انداز نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :