فیسکو اور واپڈا کے دیگر اداروں کی پرائیویٹائزیشن کرنے کی کوشش کی گئی تو واپڈا ملازمین ملک بھر کے واپڈا دفاتر کی تالہ بندی کرنے کے علاوہ بجلی کے سسٹم کو بھی جام کردینگے،واپڈا ہائیڈرو پاور الیکٹرک یونین

منگل 27 جنوری 2015 17:12

فیصل آباد( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 جنوری 2015ء ) فیسکو اور واپڈا کے دیگر اداروں کی پرائیویٹائزیشن کرنے کی کوشش کی گئی تو واپڈا ملازمین ملک بھر کے واپڈا دفاتر کی تالہ بندی کرنے کے علاوہ بجلی کے سسٹم کو بھی جام کردینگے ۔ یہ بات واپڈا ہائیڈرو پاور الیکٹرک یونین کے نمائندوں نے اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 جنوری 2015ء کو بتائی ۔ انہوں نے کہا کہ واپڈا کو پرائیویٹائز کرنے کے حکومتی فیصلے کیخلاف آج اٹھائیس جنوری بدھ کو فیصل آباد ریجن کے تمام دفاتر جن میں جھنگ ، سرگودھا ، میانوالی ، بھکر ، ٹوبہ ٹیک سنگھ وغیرہ شامل ہیں واپڈا کے ملازمین ہڑتال کے علاوہ احتجاجی ریلیاں بھی نکالیں گے ۔

اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 جنوری 2015ء کے مطابق حکومت نے ملک بھر کے صنعتکاروں اور ایوان صنعت و تجارت کے مطالبہ پر مختلف شہروں کے واپڈا اداروں کو پرائیویٹائز کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس سلسلہ میں واپڈا حکام اور پرائیویٹائزیشن کے درمیان اعلیٰ سطحی اجلاسوں کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے جس کیخلاف واپڈا ملازمین سراپا احتجاج ہوگئے ہیں ۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا ہے کہ فیسکو ، کیسکو ، لیسکو، میپکو سب ادارے منافعے میں اورپنجاب میں بجلی چوری نہ ہونے کے برابر ہے اور حکومت کو اربوں روپے کا منافع بھی ہورہا ہے اس لئے صنعتکاروں کے مطالبہ پر حکومت کو ان اداروں کی پرائیویٹائزیشن نہیں کرنی چاہیے اگر ایسا کیا گیا تو ملک کا پہیہ جام کردینگے

متعلقہ عنوان :