فیصل آباد فیسکو کے ہیڈکوارٹر میں واپڈا کو پرائیویٹائز کرنے کے سلسلے میں اعلیٰ سطحی اجلاس ملتوی

منگل 27 جنوری 2015 17:12

فیصل آباد( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 جنوری 2015ء ) فیصل آباد فیسکو کے ہیڈکوارٹر میں واپڈا کو پرائیویٹائز کرنے کے سلسلے میں جو اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہونا تھا اس میں پرائیویٹائزیشن کمیشن کے مشیر واپڈا ملازمین کے خوف سے اجلاس میں شرکت کیلئے فیصل آباد نہ پہنچ سکے کیونکہ واپڈا ملازمین نے پرائیویٹائزیشن کمیشن کے مشیر اور دیگر اعلیٰ حکام کو وارننگ دی تھی اگر انہوں نے فیصل آباد میں فیسکو کو پرائیویٹائز کرنے کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس میں شرکت کی تو اس کے نتائج سنگین ہونگے اس خوف کی وجہ سے پرائیویٹائزیشن کے اعلیٰ حکام آج فیصل آباد میں ہونے والے اجلاس میں شرکت نہ کرسکے جس کی وجہ سے فیسکو انتظامیہ نے آخر کار اجلاس غیر معینہ عرصہ کیلئے ملتوی کردیا واپڈا حکام نے پراوئیٹائزیشن کے اعلیٰ حکام کے اجلاس میں شرکت نہ ہونے کی وجہ سے اجلاس کو غیر معینہ عرصہ کیلئے ملتوی کردیا

متعلقہ عنوان :