اطباء کرام سروسز فراہم کرنے کی کوئی اضافی فیس یا کمیشن کی خاطر مریض کوبے جاٹیسٹ تجویز نہیں کرتے۔ شجاع احمدطاہر

منگل 27 جنوری 2015 17:14

ڈیرہ غازی خان(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 جنوری 2015ء) طبی رہنما حکیم شجاع احمدطاہرنے کہا ہے کہ اطباء کرام سروسز فراہم کرنے کی کوئی اضافی فیس یا کمیشن کی خاطر مریض کوبے جاٹیسٹ تجویز نہیں کرتے۔ تشخیص سادہ اور طبی انداز میں بغیر مالی مشورہ کے کیا جاتاہے ۔لہٰذامطب کیلئے زیادہ بڑی دُکان کرایے پرلینا ناممکن ہے دیگر مزید ملازمین جیسے کہ ریکارڈ وغیرہ کیلئے الگ آسامی یہ بھی ایک عام طبیب نہیں کرسکتا ۔

یہ سب قوانین لوٹ مارکرنے والے معالجین کیلئے لاگو ہوسکتے ہیں یہ بات انہوں نے اطباء کرام کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ فن شریفی کوایسے لایعنی قوانین سے مبرارکھاجائے تاکہ طبیب بغیر کسی پریشانی دکھی انسانیت کی خدمت کرتارہے۔ طبی رہنما حکیم شجاع احمدطاہرنے اطباء کرام کویقین دلایا کہ اُن کے حقوق کیلئے پاکستان طبی کانفرنس کے مرکزی رہنما بھر پور دفاع کریں گے ۔

(جاری ہے)

مزید حکیم شجاع احمدطاہر نے اطباء کرام سے اپیل کی کہ وہ اپنے مطب کوصرف ہربل دیسی ادویات تک محدود رکھیں مطب کودورِحاضر کے مطابق صاف ستھرا ہوادار روشن بنائیں، دکھی انسانیت کی خدمت طبی جذبہ کے تحت کریں ۔طب یونانی اسلامی ایک مکمل طریقہ علاج ہے لہٰذاآنے والے مریض کاعلاج معالجہ صرف دیسی ادویہ کے ذریعے ممکن بنائیں ۔تفصیلی تحفظات تحریری طورپر جوکہ تمام اطباء کرام کی مشاورت سے طے کیاگیا مرکزی آفس روانہ کردیاگیا تاکہ مرکزی رہنما محکمہ صحت سے ہونے والے اجلاس میں اطباء کرام کے تحفظات سے آگاہ کرسکیں اجلاس زیرصدارت حکیم عبدالرحمن جعفرڈویژنل صدرPTCڈیرہ غازی خان منعقد ہوا اس اجلاس میں طبیب رانا محمدارسلان، طبیب رانا محمدفیضان ،حکیم رشید احمدآف مرہ، حکیم قاضی محمداکرم، حکیم محمدبخش نتکانی ،حکیم حافظ اللّٰہ ڈتہ ،حکیم ثناء اللّٰہ جعفر،حکیم عبدالحمیدخان ،حکیم رشید احمدفوجی ،حکیم عبدالعلیم ،حکیم ارشد نظامی ،حکیم راناسیف اللّٰہ خان ،حکیم حافظ محمداسمعٰیل ،حکیم سید ارشد علی شاہ ،حکیم شیر علی ،حکیم سید محب علی شاہ ،حکیم رب نواز چشتی خادم طب کے علاوہ کثیر تعداد میں اطباء کرام نے شرکت کی اجلاس میں بتایا گیا کہ گذشتہ دنوں حکومت پنجاب محکمہ صحت کے ذیلی ادارے پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن (PHCC)نے مطب کلینک کیلئے رہنما اصول کے نام سے مراسلہ جاری کیا اور اطباء کرام کی مرکزی تنظیم پاکستان طبی کانفرنس نے اپنی جانب سے یہ مراسلہ صوبائی طبی رہنماؤں کوبطور تبصرہ بھیجا ۔

جب پاکستان طبی کانفرنس کے صوبائی جنرل سیکرٹری حکیم شجاع احمدطاہر کومراسلہ ملاتو فوری طورپر ضلع ڈیرہ غازی خان کے اطباء کرام کاایک منعقد کیا جس میں اس مراسلہ کی شق واردفعات زیربحث لائی گئیں۔ جس میں اطباء کرام نے اپنی اپنی رائے کاکھل کراظہارکیا ۔تمام اطباء کرام کاموقف تھا کہ صفائی ،روشنی کاانتظام ،ادویہ کاخالص تازہ ہونا، نیز معیاد کے اندر ادویہ کااستعمال اچھی باتیں اور قابل عمل حقائق ہیں ۔مگر مطب کی جگہ کئی حصوں میں تقسیم کرنا شہری علاقوں میں ناممکن ہے ۔اطباء کرام معمولی رقم سے لاعلاج امراض کاشافی علاج کرتے ہیں ۔آخر میں خادمِ طب رب نواز چشتی نے دُعا کرائی ۔بعد ظہرانہ یہ اجلاس اپنے اختتام کوپہنچا