محکمہ ایکسائز کے انٹیلی جنس ونگ کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی حکمت عملی مرتب کی جائے ،گیان چند اسرانی
منگل 27 جنوری 2015 17:17
کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 جنوری 2015ء ) صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ‘ جنگلات و جنگلی حیات و اقلیتی امور گیان چند اسرانی نے کہا ہے کہ محکمہ ایکسائز کے انٹیلی جنس ونگ کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی حکمت عملی مرتب کی جائے جس میں انفارمیشن شیئرنگ ‘ منشیات فروشوں کے خلاف جدید اسلحہ کا استعمال اور محکمہ ایکسائز کے اہلکاروں کی نئے رجحانات کے مطابق تربیت سرفہرست ہونی چاہیے ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ ایکسائز کے اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے ہدایات دیں کہ اہلکاروں اور انسپکٹرز کی تربیت دفاعی اداروں کے تعاون سے کی جائے گی جہاں انہیں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے بارے میں تمام معلومات دی جائیں گی تاکہ وہ منشیات فروشوں کا قلع قمع کرنے میں اپنی صلاحیتیں بروئے کار لاسکیں ۔(جاری ہے)
مزید برآں سندھ بلوچستان پنجاب بارڈر پر ایکسائز پولیس انٹیلی جنس شیئرنگ کے ذریعہ چھاپہ مار کارروائیوں سے صوبہ کو منشیات سے پاک کرنے میں اپنا کردار ادا کرے ۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ اس ضمن میں کسی بھی افسر و اہلکار کی کوئی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی اگر کسی بھی ضلع میں منشیات فروشی کے بارے میں کوئی اطلاع موصول ہوئی تو اس علاقہ کے متعلقہ افسر سے براہ راست پوچھ گچھ کی جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ ایکسائز پولیس کو سندھ بلوچستان پنجاب بارڈر پر گشت کرنے کے لئے جدید موبائل دی جائیں گی جو وائرلیس سمیت تمام تعاقب کرنے والے آلات سے مزین ہوں گی ۔ اجلاس میں سیکریٹری ایکسائز ڈاکٹر بدر جمیل ‘ ڈائریکٹر ہیڈ کوارٹر محمد اختر آزاد ‘ ڈائریکٹر ایکسائز کنور عامر جمیل سمیت تمام اعلیٰ افسران نے شرکت کیمزید اہم خبریں
-
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ، امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان کا تقریب سے خطاب
-
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
-
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
-
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
-
بھارت: بی جے پی کے اکلوتے مسلم اُمیدوار کون ہیں؟
-
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی یونیفارم پہننا خلافِ قانون ہے،بیرسٹر سیف
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
-
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.