خیبر ایجنسی ، سیکیورٹی فورسز کی فضائی کارروائی ، 16 شدت پسند ہلاک ، کئی زخمی

منگل 27 جنوری 2015 17:17

خبر ایجنسی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 جنوری 2015ء) خیبر ایجنسی میں سیکیورٹی فورسز کی فضائی کارروائی میں 16 شدت پسند ہلاک جبکہ کئی زخمی ہو گئے ‘ کارروائی میں دہشت گردوں کے 5 ٹھکانے تباہ کر دیئے گئے۔

(جاری ہے)

میدیا رپورٹس کے مطابق منگل کے روز خیبر ایجنسی کے علاقے وادی تیراہ میں سیکیورٹی فورسز نے فضائی کارروائی کی جس کے نتیجے میں 16 شدت پسند ہلاک اور کئی زخمی ہو گئے کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے 5 ٹھکانے تباہ کر دیئے گئے سیکیورٹی حکام کے مطابق کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے زیر استعمال اسلحہ و بارود تباہ ہو گئے کارروائی کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ گھروں میں محدود ہو کر رہ گئے۔

متعلقہ عنوان :