ضلع بولان میں گزشتہ پانچ ایام سے برقی ترسیل مکمل طور پر بند ہے،میر عامر خان رند

منگل 27 جنوری 2015 17:19

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 جنوری 2015ء)بلوچستان اسمبلی میں مسلم (ن )کے رکن میر عامر خان رند نے کہا ہے کہ ضلع بولان میں گزشتہ پانچ ایام سے برقی ترسیل مکمل طور پر بند ہے عابد شیر علی کو بلوچستان سے اگر عداوت ہے تو وہ اپنی خیرات میں دی جانے والی بجلی اپنے ہی پاس رکھے اور مہربانی کرکے ہم سے بلوچستان کی گیس بھی نہ لے تاکہ گیس کے وسائل کو بروئے کار لاکر ہم بجلی پیدا کرکے اپنے صوبے کی ضروریات پوری کرسکیں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے بولان سے مسلم( ن) کے رکن بلوچستان اسمبلی نے وزیر مملکت برائے پانی وبجلی عابد شیر علی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عوام نے ہمیں ووٹ دے کر اسمبلی میں اپنے مسائل کے حل کے لے بھیجا ہے اور ہم ذاتی مصلحت کی خاطر کسی ناانصافی پر قطعی خاموش نہیں بیٹھ سکتے وفاق کی جانب سے روایتی استحصال کا سلسلہ بلوچستان کے عوام کے اعتماد کو مجرو ح کرنے کا باعث بنے گااس لیے ہم خاموش تماشائی کا کردار ادا نہیں کرسکتے ضلع بولان میں سنگین قحط سالی کے ساتھ ساتھ واپڈا کی چیرادستیوں کا سلسلہ بھی جاری ہے اہلکاروں کی بد عنوانیوں کو عوام پر تھونپ کر ہمیں لولی پوپ دینے کے بجائے عابد شیر علی اپنے محکمے کی کالی بھیڑوں کا احتساب کریں میر عامر خان رندنے اعلان کیا کہ آئندہ 24گھنٹوں میں بجلی بحال نہ کی گئی تو قومی شاہراہ بندکرکے ضلع بھر میں بھر پور احتجاج کیا جائے گا۔