الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کسان اور ورکرز کی نشستوں پر ہونے والے انتخابات کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے،سید سلطان بایزید

منگل 27 جنوری 2015 17:19

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 جنوری 2015ء) صوبائی الیکشن کمشنر سید سلطان بایزید نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کسان اور ورکرز کی نشستوں پر ہونے والے انتخابات کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے شیڈول کے مطابق 28نومبر 2014ء کو ریٹرننگ آفیسرز کے دفاتر میں کاغذات نامزدگی سے متعلق پبلک نوٹس لگایا جائیگا امیدوار کاغذات نامزدگی 08اور09دسمبر کو متعلقہ ریٹرننگ آفیسر کے پاس جمع کرسکیں گے ریٹرنگ آفیسر کے پاس کاغذات نامزدگیوں پر اعتراضات 11دسمبر کو داخل کرائے جاسکیں گے کاغذات نامزدگیوں کی جانچ پڑتال 12اور 13دسمبر کو ہوگی ریٹرننگ آفیسر کی جانب سے کاغذات نامزدگیوں کو منظور/ نامنظور کئے جانے کیخلاف اپیلیں 15دسمبر کو کی جاسکیں گی اپیلوں پر فیصلہ 16اور 17دسمبر کو کیا جائیگا امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 18 دسمبر مقرر کی گئی ہے امیدواروں کی نظر ثانی شدہ فہرست اور امیدواروں کو انتخابی نشانات 19 دسمبر کو الاٹ کئے جائینگے جبکہ پولنگ 31دسمبر کو ہوگی ریٹرننگ افسران کی جانب سے حتمی نتیجہ کا اعلان 02جنوری 2015ء کو کیا جائیگادریں اثناء صوبائی الیکشن کمشنر سید سلطان بایزید نے مزید کہا کہ جن امیدواروں نے پہلے کاغذات نامزدگی کسان اور ورکرز کی نشستوں پر جمع کرائے تھے ان کو دوبارہ فیس جمع کرانے کی ضرورت نہیں ہے وہ نئے کاغذات نامزدگی جمع کراتے وقت مذکورہ سیٹوں پر جمع کی گئی فیس کی پرانی رسید ساتھ لگا دیں۔