ژوب، 10رو ز میں بجلی بحال نہ کی گئی تو غیر معینہ مدت تک ڈی سی آفس کے سامنے دھرنا دیں گے ،تحریک انصان

منگل 27 جنوری 2015 17:20

ژوب ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 جنوری 2015ء) 10رو ز میں بجلی بحال نہ کی گئی تو غیر معینہ مدت تک ڈی سی آفس کے سامنے دھرنا دیں گے نندی پور پراجیکٹ اور دیگر بجلی کے منصوبوں پرا ربوں روپے خرچ کرنے کے باوجود عوام بجلی بحران سے دوچار ہیں مقامی کیسکو وولٹیج میں کمی بیشی کرنے اور بجلی کی آنکھے مچولی کرنے عوام کا مذاق اڑارہے ہیں آئے روز ملک میں نئے نئے بحرانوں لے رہے ہین ہم سے ووٹ لیکر منتخب نمائندوں کی خاموشی قابل مذمت ہے وفاقی وزیر کہتے ہیں کہ بلوچستان گورنمنٹ 10ارب کا مقروض ہے عوام کے بلوں کے اربوں روپے جمع ہوئے وہ کہاں گئے ان خیالات کا اظہار تحریک انصان کیجانب بجلی کی مسلسل لوڈ شیڈنگ وولٹیج میں کمی بیشی کرنے اور بجللی کی آنکھ مچولی کے خلاف احتجاجی جلسہ سے ضلعی آرگنائزر اختر شاہ کاکڑ، داؤد خان ، شیخ اشرف مندوخیل ، گل آدم شیرانی ، محمد شاہ لوؤن ، عبدالنور رحمت اللہ شیرانی ، راز محمد اور میر حسن اور نصراللہ شیرانی نے خطاب کرتے ہوئے کیا قبل ازیں ضلعی دفتر سے احتجاجی جلو س نکالا جلوس کے شرکاء شہر کے مختلف سڑکوں پر مارچ کیا بعد میں مرکزی چول پر احتجاجی جلسہ کی شکل اختیار کی مقررین نے کہا کہ حکومت عوام کے بنیادی مسائل حل کرنے کے بجائے ملک کو دیگر مسائل پیداکر رہے ہیں انہوں نے مقامی کیسکو عملہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کی آنکھ مچولی اور کم وولٹیج عوام سے مذاق ہے انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے گوادر کے شفرروٹ منصوبہ کو تبدیل کرکے بلوچستان کے پسماندہ اور محرومیوں کی شکار عوام کے زخموں پر نمک ہاشی کی بلوچستان کی محرومیاں ختم کرنے کے بجائے عوام کو مزید محروم رکھنا چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ قوم پرست رہنماؤں کی خاموشی بھی سمجھ سے بالاتر ہے انہوں نے وزیر اعظم سے مطالبہ کیا کہ گوادر کے شفرروٹ کو بحال کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :