خیبر پختونخوا میں صحت کا اتحاد مہم کا میاب تجربہ ہو گا،شہرام خان ترکئی

منگل 27 جنوری 2015 17:32

صوابی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 جنوری 2015ء) صوبہ خیبر پختونخوا کے سینئر وزیر برائے صحت شہرام خان ترکئی نے واضح کر دیا ہے کہ صوبہ خیبر پختونخوا میں صحت کا اتحاد مہم ایک کا میاب تجربہ ہو گا پو لیو سمیت دیگر 9 بیماریو ں سے نجات حاصل کر نے کے لئے مل کر مقابلہ کیا جا ئے گا انہوں نے کہا کہ ہم نہیں چا ہتے کہ سیاسی کشمکش میں ہمارے بچے کہیں تنہا رہ جا ئیں مہم کو مئوثر بنانے کے لیے مل کر مو نیٹرینگ کی جا ئے گی ۔

جہاں کو ئی مشکل پیش آئی تو مل کر حل نکالا جا ئے گا سینئر صوبا ئی وزیر صحت شہرام خان تر کئی نے صحت کا اتحاد مہم کے حوالے سے اپنے خصو صی پیغام میں کہا کہ صحت کا اتحاد ایک کا میاب مہم ہو گی اور خیبر پختونخوا سے پو لیوکا خاتمہ جلد ہو جا ئے گا کیونکہ صحت کے حوالے سے جس جذبے کا اظہار کیا گیا ہے وہ اس کی کا میا بی کی ضمانت ہیں ان کا کہنا تھا کہ پو لیو اور دیگر 9 بیماریوں کے قطرے والدین ضرور پلوائیں کیو نکہ والدین کے بغیر مہم کا میا ب نہیں ہو سکتی ہماری تمام والدین سے پر ُزور اپیل ہے کہ کسی بے کار کی باتوں میں آنے کی ضرورت نہیں کیو نکہ یہ آپ ہی کے بچے ہیں اور ان کا مستقبل بھی آپ نے ہی سنوار نا ہے اس لیے بچوں کی صحت کے معاملے میں کسی کو تاہی کی گنجائش نہیں ۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد خیبر پختونخوا سے پو لیو کا خاتمہ اولین تر جیح ہے اس لئے عوام ہمارا ساتھ دے ورنہ دوسری صورت میں ہمارے بچوں کے ہاتھ نقصان کے علاوہ کچھ ہاتھ نہیں آئیگا۔