موجودہ حکومت دھاندلی کی پیداوار ،ہر محاذ پر ناکام ہو چکی ہے،راجہ وحید احمد خان

منگل 27 جنوری 2015 17:34

کہوٹہ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 جنوری 2015ء )تحریک انصاف کے رہنما راجہ وحید احمد خان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت دھاندلی کی پیداوار ہے۔ اور ہر محاذ پر حکومت ناکام ہو چکی ہے۔ جوڈیشل کمیشن کے قیام تک چین سے نہ بیٹھیں گے اور نہ ہی اسمبلیوں میں جائیں گے۔ بجلی ، گیس اور پٹرول کے بحران نے عوا م کی زندگی اجیرن کر دی ہے۔ حکومتی نااہلی سے عوام تنگ آچکے ہیں عمران خان کی قیادت میں پاکستانی قوم میں تبدیلی کی لہر بیدار ہو چکی ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارمعروف سیاسی وسماجی شخصیت صدر تحریک انصاف تحصیل کہوٹہ راجہ وحید احمد نے اخباری نمائندوں سے گفتگو کے دوران کیا۔ راجہ وحید نے کہا کہ ملک میں مہنگائی ، بیروزگاری اور لاقانونیت عروج پر ہے۔ عوام کا کوئی پرسان حال نہ ہے۔ اقرباء پروری کی سیاست جاری ہے۔ جبکہ عوام موجودہ حکومت سے نالاں ہو چکے ہیں۔ ملک میں تبدیلی عمران خان کی قیادت میں آئے گی اور عمران خان ہی ملک کو موجودہ بحران سے نکال سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کے انٹراپارٹی الیکشن بھی عنقریب ہونگے۔