ژوب ،شیرانی میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ،عوام پانی کو ترس گئے

منگل 27 جنوری 2015 17:43

ژوب(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 جنوری 2015ء) بجلی کی طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور شہر میں مسلسل چوریوں کے خلاف پاکستان تحریک انصاف ژوب شیرانی کے زیراہتمام ضلعی آرگنائزر اختر شاہ کی قیادت میں ضلعی سکرٹریٹ سے ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں کارکنوں کے علاواہ عومی حلقوں نے بھی بھر پور شرکت کی ریلی کے شرکاء نے شہر کے مختلف شاہراوُں پر مارچ کیا اور نعرے بازی کی بعد ازاں ریلی کے شرکاء نے آخر میں مولانا سید شمس الدین شہید چوک پر ایک احتجاجی مظاہرہ اور جلسہ کیا احتجاجی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے تحصیل آرگنائزر آختر شاہ،سابق ضلعی صدر داوُد خان مندوخیل،محمد شاہ لعون،شیخ اشرف ،تحصیل آرگنائزر شیرانی نصراللہ شیرانی،حافظ رحمت اللہ،میر آدم شیرانی اور دیگر نے کہا ژوب شیرانی میں بجلی کی یومیہ بیس گھنٹے کی طویل و غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ شہری علاقوں میں بمشکل یومیہ چار گھنٹے فراہم کی جانے والی بجلی کم وولٹیج کے باعث ناقابل استعمال اور صارفین کے نقصانات کی سبب بنی ہوئی ہے بجلی کی بندش سے کاروبار زندگی معطل پانی کی شدید قلت پیدا ہو گئی مساجد میں وضو کیلئے بھی پانی میسر نہیں ژوب شیرانی میں سالہا سال سے جاری بجلی کی طویل و غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے شدت اختیار کر لی ہے شہر میں اس وقت بیس گھنٹے کی لوڈشیدنگ جبکہ دیہی علاقوں بائیس گھنٹے کی طویل و غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے عوامی زندگی مفلوج کر رکھی ہے شہری علاقوں کو یومیہ بمشکل چار گھنٹے فراہم کی جانے والی بجلی کم وولٹیج کے باعث ناقابل استعمال اور صارفین کے نقصانات کا سبب بنی ہوئی ہے کیسکو ژوب کے حکام نے گرڈ اسٹیشن کے باہر تمام فیڈروں کے گیارہ ہزار وولٹیج لائن کے تین فیز میں ایک فیز کی جمپر کاٹ کر کے بجلی کی وولٹیج کم کر دیتے ہیں حالانکہ ژوب میں بجلی کی وولٹیج پہلے سے ہی کم ہے وولٹیج کی کمی پر قابو پانے کیلئے کیسکو کی توسط سے منتخب نمائندوں اور کیسکو کی اپنے فنڈز سے کروڑوں روپے بھی خرچ کئے گئے اور کیسکو نے وولٹیج کی کمی پر قابو پانے کے دعوے کئے مگر دوسری جانب کیسکو جمپر کاٹ کر بجلی کی وولٹیج کم کر دیتی ہے انہوں نے کہا دوسری طرف شہر میں آئے روز مسلسل چوریوں نے عوام کی زندگی انتہائی مشکل کر دی ہے مگر انتظامیہ خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی اُنہوں نے کہا جب گورنمنٹ عوام کی بنیادی ضرویات کو پورا نہیں کر سکتی عوم کی جان ومال کی حفاظت نہیں کر سکتی تو عوام اور کیاتوقع کر سکتی احتجاجی جلسے کے شرکاء نے کراردادیں بھی پیش کی 1میں فرانس میں حضورﷺ کی شان میں گستاخی کی شدید مذمت کی اور مطالبہ کیا کہ حکومت فرانس سے سفارتی تعلقات فوری طور پر ختم کر دیں2اس بلیٹ کی معاشی قتل کاشغر ٹو گوادر روٹ کی تبدلی کسی صورت منظور نہیں اس روٹ کو واپس پرانے روٹ پر بحال کیا جائے3ژوب کو چشمہ بیراج سے بجلی فراہم کی جائے4شہر میں چوری ڈکیتی کا سد باب کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :