کوئٹہ ،گیس لیکج کے باعث دکان میں آگ بھڑک اٹھی

منگل 27 جنوری 2015 17:45

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 جنوری 2015ء) کوئٹہ میں گیس لیکج کے باعث دکان میں آگ بھڑک اٹھی۔ تفصیلات کے مطابق منگل کو کوئٹہ کے علاقے علمدار روڈپر واقع مرتضیٰ شوز کی دکان میں گیس لیکج ہورہی تھی جیسے ہی مالک نے ہیٹر جلانے کیلئے ماچس جلائی توزورداردھماکے کے بعد دکان میں آگ بھڑک اٹھی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔