پنجاب بھر میں506ٹریفک حادثات میں7افراد جاں بحق،570زخمی

منگل 27 جنوری 2015 17:45

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 جنوری 2015ء) پنجاب کے مختلف مقامات پرگزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 506ٹریفک حادثات میں07افراد جاں بحق جبکہ 570زخمی ہوگئے جن کو فوری طور پر نزدیکی ہسپتال میں پہنچایا گیاجبکہ181افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پرموقع پر ریسکیو 1122نے ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ریسکیو 1122کے پراونشل مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں214ڈرائیورز ،06کم عمرڈرائیور،280مسافراور81پیدل چلنے والے متاثر ہوئے ۔

(جاری ہے)

اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ115ٹریفک حادثات کی کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت119ایمرجنسی متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد51حادثات میں61متاثرین کے ساتھ دوسرے جبکہ ملتان میں35حادثات میں39متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات میں کل577متاثر ہونے والوں میں سے487مرد اور90خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں62افر اد کی اوسط عمر18سال سے کم اور379فراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان اور136زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زیادہ تھی۔ان ٹریفک حادثات کے بیش تر واقعات میں زیادہ تر369موٹر سائیکلز62آٹو رکشے63موٹر کاریں37مسافربس26ٹرک، اور76دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :