بولان ،لیویز نے سڑک کنارے نصب بم ناکارہ بنادیا

منگل 27 جنوری 2015 17:48

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 جنوری 2015ء) بولان کے علاقے میں لیویز نے تخریب کاری کی کوشش ناکام بناتے ہوئے بم ناکارہ بنادیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق منگل کو بولان کے علاقے دوپاسی پل کے قریب نامعلوم افراد نے تخریب کاری کی غرض سے سڑک کے کنارے بم نصب کررکھا تھا لیویز نے خفیہ اطلاع ملنے پر بم ڈسپوزل کے عملے کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر بم ناکارہ بناکر قبضے میں لے لیا تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔