ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں تقریب ، پاک فضائیہ کے افسران ،ائیرمین اور سویلینز کو قابل فخر خدمات پر نان آپریشنل ملٹری اعزازات دیئے گئے

منگل 27 جنوری 2015 19:16

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27جنوری۔2015ء) اےئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں ایک پروقا ر تقریب میں پاک فضائیہ کے افسران ،ائیرمین اور سویلینز کو قابلِ فخر خدمات پر نان آپریشنل ملٹری اعزازات دےئے گئے۔اس تقریب کے مہمان خصوصی ائیرمارشل سہیل گل خان، وائس چیف آف دی ائیر سٹاف تھے۔

(جاری ہے)

اس تقریب میں پاک فضائیہ کے 86پرسنیل جن میں افسران ، ائیر مین اور سویلینزشامل ہیں کو چیف آف دی ائیر سٹاف تعریفی اسناد، 07افسران کو اعلٰی پیشہ وارانہ خدمات کے بیج، 11 جونیئر کمیشنڈ افسران کو تمغہ خدمت ملٹری( درجہ دوم) او ر 04سینئر نان کمیشنڈ افسران کو تمغہ خدمت ملٹری( درجہ سوئم )دئیے گئے۔

یہ اعزازات ان کو پاک فضائیہ میں ان کی بہترین خدمات کے اعتراف کے طور پر دئیے جاتے ہیں جو کہ انہوں نے پاک فضائیہ کی مجموعی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے کی ہوتی ہیں۔ تقریب میں بڑی تعداد میں پاک فضائیہ کے اعلی حکام ، افسران ، ائیر مین اور سویلینزنے شرکت کی۔ اسی طرح کی تقریبات پاک فضائیہ کی نادرن، سدرن اور سنٹرل ائیر کمانڈز پر منعقد کی گئیں۔

متعلقہ عنوان :