سی سی پی او لاہور کیپٹن (ر) امین وینس کے وارنٹ گرفتاری جاری

منگل 27 جنوری 2015 19:27

سی سی پی او لاہور کیپٹن (ر) امین وینس کے وارنٹ گرفتاری جاری

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27جنوری۔2015ء) انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے سی سی پی او لاہور کیپٹن (ر) امین وینس کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق لاہور میں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں مقامی ڈاکٹر کے قتل کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران عدالت نے کئی مرتبہ نوٹس جاری کئے جانے کے باوجود گواہان کو پیش نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کیا اور سی سی پی او کیپٹن (ر) امین وینس کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے پولیس کو انہیں کل بدھ کو پیش کرنے کا حکم دیدیا۔

متعلقہ عنوان :