خیبر ایجنسی ، جیٹ طیاروں کی بمباری ، 16عسکریت پسند مارے گئے

منگل 27 جنوری 2015 19:39

خیبرایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27جنوری۔2015ء)خیبر ایجنسی میں جیٹ طیاروں کی بمباری،16 عسکریت پسند مارے گئے میڈیا رپورٹ کے مطابق خیبر ایجنسی میں شدت پسندوں کیخلاف کارروائیاں منگل کو بھی جاری ر ہیں، وادی تیراہ میں جیٹ طیاروں کی بمباری سے سولہ شدت پسند مارے گئے اور بارہ زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

بمباری کے نتیجے میں شدت پسندوں کے متعدد ٹھکانے بھی تباہ ہوگئے ہیں۔