امریکی صدر براک اوباما بھی بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان کے مداح نکلے،اپنے دورہ بھارت کے دوران ایک تقریب میں وہ شاہ رخ کا فلمی ڈائیلاگ بولتے رہے

منگل 27 جنوری 2015 19:41

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27جنوری۔2015ء) امریکی صدر براک اوباما بھی بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان کے مداح نکلے اور اپنے دورہ بھارت کے دوران ایک تقریب میں وہ شاہ رخ کا فلمی ڈائیلاگ بولتے رہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت یاترا پر آئے امریکی صدر براک اوباما نے اپنے دورے کے دوران نئی دہلی کے ٹاوٴن ہال میں خطاب کرتے ہوئے ٹوٹی پھوٹی ہندی زبان میں کنگ خان کی فلم ”دل والے دلہنیا لے جائیں گے“ کا ڈائیلاگ ”سنریٹا، بڑے بڑے دیشوں میں چھوٹی چھوٹی باتیں ہوتی رہتی ہیں“ بولنے کی کوشش کی تاہم وہ صرف ”سنریٹا بڑے بڑے دیشوں میں۔

۔۔۔“ ہی بول پائے۔مسٹراوباما نے اپنی بھارت یاترا کے دوران ٹوٹی پھوٹی ہندی بول کر بھارتیوں کے دل جیتنے کی خوب کوشش کی ۔

متعلقہ عنوان :