یورپی یونین کے رہنماوٴں کا روس کے خلاف جوابی کارروائی کا فیصلہ

منگل 27 جنوری 2015 19:44

کیف (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27جنوری۔2015ء) یوکرین میں روس کی مداخلت اور روسی باغیوں کے حملوں کے خلاف یورپی یونین کے رہنماوٴں نے روس کے خلاف جوابی کارروائی کا فیصلہ کرلیا ہے جس میں روس پر نئی سخت پابندیاں لگائی جائیں گی۔

(جاری ہے)

یورپی وزرائے خارجہ کو ہدیت کی گئی کہ وہ 29 جنوری کو برسلز میں ہونے والے اپنے اجلاس سے پہلے روس کے خلاف اقدامات کی تفصیلات طے کرلیں ایک غیر معمولی مشترکہ بیان میں یورپی یونین کے رہنماوٴں نے 24 جنوری کو یوکرین کے شہر ماریو پول پر ہونے والی اور متعدد شہریوں کی ہلاکت کا باعث بننے والی اندھا دھند گولہ باری کی مذمت کی یورپی لیڈروں نے روس سے منسلک معاہدے پر عمل درآمد کا بھی مطالبہ کیا ان کا کہنا ہے کہ یوکرین پر حملوں سے روسی عزائم کا اندازہ ہو رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :