ائیر ایشیا طیارہ کیو زیڈ ایٹ فائیو زیرو ون کا ریسکیو آپریشن ختم، انڈونیشین حکام

منگل 27 جنوری 2015 19:44

جکارتہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27جنوری۔2015ء)انڈونیشین حکام نے حادثے کا شکارائیر ایشیا کی پرواز کیو زیڈ ایٹ فائیو زیرو ون کے ریسکیو آپریشن ختم کردیا ۔ حکام کے مطابق تیز لہروں کے باعث سمندر کی تہہ میں جانا مشکل ہوگیا۔گزشتہ ماہ اٹھائیس دسمبر کو انڈونیشن طیارہ سورابایا سے سنگاپور جاتے ہوئے سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا تھا۔

(جاری ہے)

حکام کے مطابق خراب موسم اور تیز لہروں کے باعث آپریشن مزید جاری نہیں رکھا جاسکتا۔ انہوں نے کہاکہ وہ متاثرین سے معذرت خواہ ہیں انہوں نے بھر پور کوشش کی۔ تیس روز سے جاری اس آپریشن میں انڈونیشیا اور سنگاپور کی ٹیموں نے حصہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ ملبے ستر لاشوں کو ہی نکالا جاسکا ہے۔جہاز میں عملے سمیت ایک سو باسٹھ افراد سوار تھے جس میں سے کوئی بھی نہیں بچ سکا تھا۔ ادھر نیشنل ٹراسپورٹیشن سیفٹی کمیٹی نے حادثے کی ابتدائی رپورٹ جمع کرادی ہے جس میں جہاز کے بلیک باکس کا ڈیٹا موجود نہیں ۔