زونگ نے مائیکروسافٹ کی خصوصی کلاؤڈ ٹیکنالوجی کا استعمال شروع کر دیا، صارفین کو معیاری اور جدید ترین سروسز فراہم کرنے کیلئے کو شاں ہیں : نیاز اے ملک، چیف انفارمیشن آفیسر زونگ

منگل 27 جنوری 2015 20:23

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27جنوری۔2015ء) معروف ٹیلی کام کمپنی زونگ نے ونڈوز سرور 2012اور ما ئیکروسافٹ سسٹم سنٹر2012 پر مشتمل مائیکروسافٹ کی پرائیویٹ کلاؤ ڈ ٹیکنالوجی کا استعما ل شروع کر دیا ۔ واضح رہے کہ زونگ نے حال ہی میں ملک بھر میں جی ایس ایم وائس اور ڈیٹا نیٹ ورک کو مزید مستحکم کرنے کیلئے 3Gاور 4Gٹیکنالوجی حا صل کی ہے ۔

آپریشن میں اس توسیع کے بعد زونگ آپریشنل اخراجات میں کمی لانے ، استعدادکار بڑھانے اور کاروباری اہداف کے حصول کیلئے کوشاں ہے ۔اسی مقصد کے حصول کیلئے زونگ نے مائیکرو سافٹ کے اس جدید ترین سلوشن کا استعمال شروع کر دیا ہے۔مائیکروسافٹ زونگ سمیت دنیا کی نامور کمپنیوں کوجدید ترین ٹیکنالوجی کی فراہمی کیلئے گزشتہ کئی سالوں سے نہایت مستعدی سے کام کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

مائیکروسافٹ ٹیلی کا م بزنس آپریشنز کو مزید فعال اور مستحکم بنانے کیلئے جدید ترین ڈیٹا سنٹرسلوشنز بشمول پرائیویٹ کلا ؤ ڈ فراہم کر رہاہے ۔ ٹیلی کام کمپنیوں کیلئے یہ جدید ترین اور مخصوص ڈیزائن تیار کرکے مائیکروسافٹ پرائیویٹ کلاؤڈ سلوشن فراہم کررہا ہے جو آنے والے وقتوں میں کسی بھی کمپنی کی بڑھتی ہوئی ضروریات کیلئے کافی ہوتا ہے۔

زونگ کے چیف انفارمیشن آفیسر نیا ز اے ملک نے کہا کہ گزشتہ چند سالوں سے ہمارے صارفین کی تعداد میں نہایت تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ہم اپنے صارفین کو معیاری اور جدید ترین سروسز فراہم کرنے کیلئے کو شاں ہیں اور امید کرتے ہیں کہ ما ئیکروسافٹ کے ساتھ ہماری یہ پارٹنر شپ طویل عرصے تک جاری رہے گی تاکہ صارفین کو جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے معیاری ٹیلی کا م سروسز فراہم کی جا سکیں۔

زونگ کے آئی ٹی ڈائریکٹر محمد عبد الواجد نے کہا ہے کہ زونگ نے اپنا انفرا سٹرکچر کلاؤڈ پر تبدیل کر دیا ہے ، اس کی بدولت اب ہم مارکیٹ میں تیز ترین سروسز فراہم کرنے کے قا بل ہوجائیں گے ۔ ہمیں خوشی ہے کہ ہم نے سٹینڈرڈائزیشن اور آٹومیشن کے ذریعے ضروریات کے مطابق ٹولز حاصل کر لئے ہیں۔علی وقاص ، جمیل جو کھیواور عاصم تاج پر مشتمل زونگ کی آئی ٹی ٹیم نے ڈویلپمنٹ پارٹنر ”کال سافٹ “کے ساتھ ملکر نئی کلاؤڈ ٹیکنالوجی کے عملی نفاذمیں کلیدی کردار ادا کیا ۔

مائیکروسافٹ کے سینئر منیجر کا کہنا ہے کہ ہمارا طاقتور اور اور نیا کلاؤڈ سسٹم ٹیلی کام کمپنیوں کو بزنس میں توسیع کیلئے جامع اور جدید پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے ۔ یہ ایک محفوظ اور بہترین مینجمنٹ پلیٹ فارم ہے جو مختلف النوع خصوصیات مثلاً ورچوئلائزیشن ، نیٹ ورکنگ ، سٹوریج اور تیز ترین رپورٹنگ پر مشتمل ہے ۔یہ ٹیکنالوجی زونگ کی آئی ٹی کاکردگی کو مزید بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوگی جس سے صارفین کو تمام معیاری اور جدید ترین ٹیلی کام سروسز فراہم کی جا سکیں گی۔

متعلقہ عنوان :