ادھار واپس نہ کرنے پر باپ نے بیٹی کو فروخت کر دیا، ملزم گرفتار

منگل 27 جنوری 2015 20:28

ادھار واپس نہ کرنے پر باپ نے بیٹی کو فروخت کر دیا، ملزم گرفتار

شکار پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27جنوری۔2015ء) ادھار واپس نہ کرپانے پر سنگدل باپ نے اپنی ہی بیٹی کو فروخت کر دیا۔تفصیلات کے مطابق سندھ کے علاقے شکار پور میں ایک شخص نے ایک ماہ قبل جواءکھیلنے کے لیے ادھار پیسے لیے تھے جبکہ ادھار واپس نہ کر پایا۔

(جاری ہے)

پیسے واپس کرنے کی بجائے سنگدل باپ نے اپنی ہی 17 سالہ بیٹی کو فروخت کر دیا جس کے بعد قرضہ دینے والے شخص سے بچی کا نکاح بھی کروانے کی تیاری مکمل کر لی تھی لیکن پولیس نے موقع پر پہنچ کر بچی کا باپ ، اور دلہا سمیت نکاح خواں کو بھی گرفتار کر لیا تاہم بچی کو اس کی والدہ کے حوالے کر دیا۔