Live Updates

عمران خان نے سعودی سفارتخانے جاکرشاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کے انتقال پرتعزیت کی، تحریک انصاف کے سربراہ نے شاہ عبداللہ کی وفات پر اپنے تاثرات قلمبند کئے

منگل 27 جنوری 2015 20:38

عمران خان نے سعودی سفارتخانے جاکرشاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کے انتقال ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27جنوری۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اسلام آباد میں سعودی فرمانروا شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کی رحلت پر تعزیت کا اظہار کیا۔مرکزی میڈیا سیل کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف نے سعودی سفارتخانے کا دورہ کیا اور پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے سعودی فرمانروا شاہ عبداللہ کی وفات پر سعودی عرب کے شاہی خاندان اور عوام سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم بادشاہ کی عالم اسلام کیلئے خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

اس موقع پر تحریک انصاف کے سربراہ نے شاہ عبداللہ کی وفات پر مہمانوں کے دفتر میں اپنے تاثرات قلمبند کیے۔ دوسری جانب تحریک انصاف کے میڈیا سیل کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف کل (بدھ) مقامی ہوٹل میں علماء مشائخ کانفرنس سے خطاب کرینگے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات