ایڈیشنل اٹارنی جنرل پاکستان خواجہ سعید الظفر کا ذاتی وجوہات کے باعث مستعفی ہونے کا فیصلہ

منگل 27 جنوری 2015 20:38

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27جنوری۔2015ء) ایڈیشنل اٹارنی جنرل پاکستان خواجہ سعید الظفر نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق ایڈیشنل اٹارنی جنرل پاکستان خواجہ سعید الظفر نے کہا کہ ذاتی وجوہات کے باعث کام جاری نہیں رکھ سکتا لہٰذا آج ( بدھ ) کو استعفیٰ دے دوں گا ۔یاد رہے کہ خواجہ سعید الظفر اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کے وکیل احمد سعید کے والد ہیں ۔

متعلقہ عنوان :