آئی پی ایل سکینڈل میں میرا نام اچھالا جاتا رہے گا: مہندر سنگھ دھونی
منگل 27 جنوری 2015 20:44
سڈنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27جنوری۔2015ء) انڈین پریمیئر لیگ میں کرپشن سکینڈل جب سے سامنے آیا ہے اس میں کپتان مہندر سنگھ دھونی کا نام بھی لیا جا رہا ہے۔ وہ چنائی سپر کنگز کے کپتان ہیں جس کے ٹاپ آفیشل اور مالک این سری نواسن کے داماد گروناتھن می اپن پر جوئے کا الزام سچ ثابت ہو چکا ہے۔ یہ رپورٹس بھی منظر عام پر آئیں کہ کرپشن اور دیگر بے ضابطگیوں میں ملوث جن 13 افراد کے نام سیل بند لفافے میں مدگال کمیٹی نے بھارتی سپریم کورٹ کو دیے تھے ان میں دھونی بھی شامل ہیں لیکن ابھی ان کے بارے میں کوئی فیصلہ سامنے نہیں آیا ہے۔
دھونی ان دو برس کے دوران اس معاملے پر چپ سادھے رہے تھے تاہم ٹرائنگولر سیریز میں آسٹریلیا سے اہم ترین میچ سے قبل پریس کانفرنس میں جب دھونی سے بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے کے بارے میں سوال ہوا تو انھوں نے اس معاملے پر اپنی خاموشی کو توڑتے ہوئے کہا کہ میں ایک بات جانتا ہوں کہ اس بات سے قطع نظر کہ کیا فیصلہ ہوا ہے میرا نام بدستور اچھالا جاتا رہے گا۔(جاری ہے)
اب بظاہر یہ کیس ختم لگتا ہے لیکن کوئی نئی چیز سامنے آ جائے گی اور ایک بعد دوسری چیز میں میرا نام لیا جانے لگے گا۔ میرے خلاف کچھ غلط ثابت نہیں ہوا، پھر بھی کوئی چھوٹی یا بڑی جھوٹی سٹوری سامنے آ جائے گی۔ میں شروع سے ان چیزوں کا سامنا کرتا رہا اور آگے بھی کرتا رہوں گا۔
متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹینس اسٹار عشنا سہیل کو ویمن ٹینس میں خدمات پر تمغہ امتیاز سے نواز دیا گیا
-
سعودی عرب میں ہمیشہ محبت ملی، ریٹائرمنٹ کا کوئی اراد ہ نہیں ہے ، لیونل میسی
-
بنگلہ دیش اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا اورآخری ٹیسٹ میچ 30 مارچ سے شروع ہوگا
-
پاکستان نیوزی لینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریزکی ٹکٹوں کی فروخت جمعہ سے شروع ہوگی۔
-
ٹینس اسٹارعشنا سہیل کو ویمن ٹینس میں خدمات پر تمغہ امتیاز سے نواز دیا گیا
-
پنجاب کنگزکی نمائندگی کرنے والے سابق انگلش کرکٹرروی بوپارا نے دلچسپ واقعہ شیئرکردیا
-
میامی اوپن ٹینس مینزڈبلز، روہن بھوپنا اورمیتھیو ایبڈن سیمی فائنل میں پہنچ گئے
-
پاکستان اورنیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے مابین ٹی ٹونٹی سیریزکی ٹکٹوں کی فروخت 29 مارچ سے شروع ہو گی، ترجمان
-
بھارتی انتخابات: کانگریس کا ثانیہ مرزا کو حیدر آباد سے ٹکٹ جاری کرنے پر غور
-
ایشیا اوشیانا ورلڈ جونیئر ٹینس انڈر14 کوالیفائرز میں پاکستان نے اوزبکستان کو شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی
-
کپتان کی تبدیلی کی افواہیں، بابر اعظم کی چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے ملاقات
-
ممبئی انڈینز کے نئے کپتان پانڈیا کو شائقین کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.