متعدد اہم شخصیات کاعمران خان کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اعلان کرتے ہوئے تحریک انصا ف میں شمولیت کا اعلان

منگل 27 جنوری 2015 21:03

متعدد اہم شخصیات کاعمران خان کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اعلان کرتے ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27جنوری۔2015ء)پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجازاحمدچوہدری سے پنجاب سیکرٹریٹ میں ضلعی صدر اوکاڑہ چوہدری اظہر حسین ،عبدالعزیز راشد بھٹی، کوٹ ادو سے نیاز حسین خان گشکوری ،انجیئنرکاشف ممتاز گشکوری ، محمد شاہد چانڈیہ ، محمد عمران لاشاری ،خانیوال سے کرنل عابد ، طاہر محمود شاہ ، گجرات سے الحاج محمد افضل گوندل ، تنویر گل، محمد آصف سلیمی ، مرزا مختار احمد، رانا کاشف محمود ، احمد علی بٹ، مہر فیاض ، محمود جوئیہ ، ضلعی صدر ناروال ندم نثار، زاہد وڑائچ، مرزا ثروت عباس ، عمران وڑائچ کی قیادت میں الگ الگ پارٹی وفود نے ملاقاتیں کیں اور پارٹی کے آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا ، اس موقع پر دیپالپور کی اہم سیاسی شخصیت اور میاں منظور وٹو کے قریبی ساتھی سابقہ ممبر ضلع کونسل و ناظم سردار علی حیدر وٹو ،میاں سہیل سرفراز وٹو، شوکت علی ثاقب ، خاور ظفر وٹو، گجرات پی پی 110 پیپلزپارٹی کے ٹکٹ ہولڈر چوہدری طاہر محمود وڑائچ، سید گلزار شاہ، نذیر وڑائچ، شاہد منور وڑائچ، سید نعیم عباس شاہ، چوہدری اشرف ، گاکھڑا، نے پیپلزپارٹی کو چھوڑ کر ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت کااعلان کیا، سردار علی حیدر وٹواور ان کے ساتھیوں نے چیئرمین عمران خان کی قیادت پراپنے بھرپوراعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ وہ واحد لیڈر ہیں جو ملک وقوم کو بحرانوں سے نکال سکتے ہیں، پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ نے اپنے ذاتی مفادات کی خاطر مک مکا کر لیا ہے ، انہیں عوام کے مسائل سے کوئی دلچسپی نہیں، تحریک انصاف نے غریب عوا م کو اپنے حق کی آواز اٹھانے کے لئے زبان دی ہے ، تحریک انصاف مزدور ، کسان ، کاشتکاراور نوجوانوں کی امنگوں کی ترجمانی کر رہی ہے ، اس موقع پر اعجازاحمدچوہدری نے پارٹی میں نئے شامل ہونے والے ساتھیوں کو خوش آمدید کہااور اس امید کا اظہار کیا کہ نئے ساتھی پارٹی کی مضبوطی میں اپنی تمام کاوشوں کو بروئے کار لائیں گے، اعجازاحمدچوہدری نے کہاکہ سردار علی حیدر وٹو کی ساتھیوں سمیت شمولیت سے اوکاڑہ میں پارٹی مزید مضبوط ہوگی ،پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ کے گٹھ جوڑ نے ملک کو تباہی کے دہانے تک جا پہنچایا ہے، ملک مسائلستان بن چکا ہے ، بجلی ،گیس سمیت د یگر بحرانوں نے ملک کی بنیادیں ہلا کر رکھ دی ہیں، دونوں جماعتیں غریبوں سے ووٹ تو لیتی ہیں لیکن اقتدار میں آکر غریب عوام سے سب کچھ چھین لیتی ہیں، یہ دونوں جماعتیں منشور سے ہٹ چکی ہیں، اب عوام کی خدمت کی بجائے لوٹ مار ان کا منشور بن چکا ہے ،پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ کی بی ٹیم بن چکی ہے ، فرینڈلی اپوزیشن کا کردار اد ا کررہی ہے جس سے عوام کے مسائل میں کمی کی بجائے اضافہ ہو رہا ہے ، موجودہ نااہل ٹولہ غریب عوام کو ریلیف دینے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکا ہے ، تمام بحرانوں کا حل کرپٹ ٹولے سے چھٹکارے سے ممکن ہے۔