سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں فضائی کارروائی کرکے غیرملکیوں سمیت 53دہشتگردوں کوہلاک، 6ٹھکانے تباہ کردیئے،آئی ایس پی آر

منگل 27 جنوری 2015 21:31

سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں فضائی کارروائی کرکے غیرملکیوں ..

دتہ خیل /راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27جنوری۔2015ء) سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں فضائی کارروائی کرکے غیرملکیوں سمیت 53دہشتگردوں کوہلاک 6ٹھکانے تباہ کردیئے۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق منگل کی سہ پہر سیکیورٹی فورسز کے طیاروں نے شمالی وزیرستان ایجنسی میں دتہ خیل کے علاقہ میں کارروائی کرکے دہشتگردوں کے 6ٹھکانے تباہ کردیئے کارروائی میں 53 دہشتگرد مارے گئے جن میں بعض غیرملکی بھی شامل تھے سیکیورٹی فورسز نے فضائی کارروائی میں اسلحے کاایک ذخیرہ اوربارود سے بھری 6گاڑیاں بھی تباہ کردیں ۔