قومی احتساب آرڈیننس ملک کے تمام شہریوں پر لاگو ہے، نیب،صوبائی حکومتوں اور سول سوسائٹی کے اشتراک سے 4ہزار” کردار سازی سوسائٹیز“ مکمل ہو چکی ہیں

منگل 27 جنوری 2015 22:01

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27جنوری۔2015ء) کرپشن کے حوالے سے شہریوں کی کردار سازی کے لئے سیمینارز،ورکشاپس کا انعقاد قومی احتساب بیورو کی اولین ترجیح ہے تاہم نیشنل اینٹی کرپشن اسٹریجیNACs قانون کے تحت کرپشن کے زمرے میں آنے والے افعال کو اجاگر کرنے کے منصوبہ پر کام ہنگامی بنیادوں پر جاری ہے۔

(جاری ہے)

قومی احتساب بیورو اور چیئرمین کی طرف سے جاری ایک تازہ رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ صوبائی حکومتوں اور سول سوسائٹی کے اشتراک سے 4ہزار کردار سازی سوسائٹیز مکمل ہو چکی ہیں تاہم قومی احتساب آرڈیننس ملک کے تمام شہریوں پر لاگو ہے۔

رپورٹ کے مطابق نیب ہنگامی بنیادوں پر عوام کو نیشنل اینٹی کرپشن اسٹریجیNACs قانون کے بارے میں زیادہ سے زیادہ آگاہی فراہم کی جائے۔نیب کی کارکردگی رپورٹ میں چیئرمین قومی احتساب آرڈیننس قمر الزماں چوہدری کے حوالے سے مزید بتایا گیا ہے کہ بدعنوانی کی نشاندہی کے لئے یونین کونسل لیول پر ادارے کو فعال کرنے کی طرف توجہ دی جا رہی ہے۔تاہم ادارے کا مقصد بلاتفریق اور شواہد کی بنیاد پر احتساب پر یقین رکھنا ہے۔

متعلقہ عنوان :