لاہور،چوری کے الزام میں گھریلو ملازمہ پر بدترین تشدد،ہاتھ پاؤں سوجھ گئے،میرے گھر والوں نے مالکان سے 25 ہزار اُدھار لے رکھے ہیں ،مالکن نے ایک ہزار چوری کے الزام میں مجھے تشدد کا نشانہ بنایا،متاثرہ لڑکی

منگل 27 جنوری 2015 22:07

لاہور،چوری کے الزام میں گھریلو ملازمہ پر بدترین تشدد،ہاتھ پاؤں سوجھ ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27جنوری۔2015ء) لاہور میں گھریلو ملازمہ پر ایک ہزار چوری کے الزام میں بدترین تشددکیا گیا ۔تشدد سے کم سن لڑکی کے ہاتھ پاؤں سوجھ گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق منگل کے روز لاہور کے علاقے مسلم ٹاؤن میں کام کرنے والی کمسن گھریلو ملازمہ کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا ۔

(جاری ہے)

چیئرمین چائلڈ پروٹیکشن نے لڑکی کو اپنی تحویل میں لے لیااور میڈیکل رپورٹ میں گھریلو ملازمہ پر تشدد ثابت ہوگیا ہے۔گھریلو ملازمہ نے میڈیا کو بتایا کہ میرے گھر والوں نے مالکن سے25 ہزار ادھار لے رکھے ہیں جب تک میرے گھر والے پیسے واپس نہیں کریں گے میں اس گھر میں کام کرتی رہوں گی ۔انہوں نے مزید بتایا کہ مالکن نے مجھے ایک ہزار روپے چوری کے الزام میں تشدد کا نشانہ بنایا

متعلقہ عنوان :