مالیاتی خسارہ پورا کرنے کیلئے حکومت کا مقامی ذرائع پر انحصار بڑھ گیا ،رواں مالی سال جولائی تا نومبر مقامی قرضوں میں 469ارب روپے کا اضافہ ، مجموعی مالیت 11کھرب 37 ارب روپے تک پہنچ گئی
منگل 27 جنوری 2015 22:20
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27جنوری۔2015ء)مالیاتی خسارہ پورا کرنے کے لیے حکومت کا مقامی ذرائع پر انحصار بڑھ گیا ہے،رواں مالی سال جولائی سے نومبر کے دوران مقامی قرضوں میں 469ارب روپے کا اضافہ ہوا اور مقامی قرضوں کی مجموعی مالیت 11کھرب 37 ارب روپے تک پہنچ گئی۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مانیٹری پالیسی انفارمیشن کمپینڈیم کے مطابق جون 2014میں مقامی قرضوں کی مجموعی مالیت 10.90ٹریلین روپے تھی جو پانچ ماہ کے دوران بڑھ کر 11.37ٹریلین تک پہنچ گئی۔
قرض گیری کے لیے حکومت کا اسٹیٹ بینک پر انحصار کم ہوا تاہم کمرشل بینکوں پر بڑھ گیا۔حکومت نے پانچ ماہ کے دوران کمرشل بینکوں سے 407 ارب روپے کے قرضے حاصل کیے، اسی دوران مرکزی بینک کو 253ارب روپے کے قرضے لوٹادیے گئے۔(جاری ہے)
نان بینک ذرائع سے پانچ ماہ کے دوران 315ارب روپے کے قرضے لیے گئے جن میں نیشنل سیونگز سے حاصل کردہ 173 ارب روپے اور دیگر ذرائع سے حاصل کردہ 142 ارب روپے کے قرضے شامل ہیں۔
پانچ ماہ کے دوران مقامی قرضوں پر سود کی ادائیگی گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 6.4فیصد زائد رہی۔ جولائی سے نومبر 2014 کے دوران مقامی قرضوں پر 485ارب روپے کا سود ادا کیا گیا جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں سود کی مد میں 455ارب روپے کی ادائیگیاں کی گئی تھیں۔ رواں مالی سال جولائی سے نومبر کے دوران کی جانے والی سودی ادائیگیوں میں 205ارب روپے مستقل قرضوں، 180 ارب روپے فلوٹنگ اور 99 ارب روپے ان فنڈڈ قرضوں پر سود کی مد میں ادا کیے گئےمزید تجارتی خبریں
-
ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ ہوا ،سٹیٹ بینک
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی
-
سکریپ کے گودام میں آگ لگنے سے لاکھوں کا سامان جل گیا
-
کراچی گولڈ بلین ایکس چینج کا سونے کے نرخ جاری کرنے کا اعلان
-
پیاز کی قیمتوں کمی جبکہ چینی قیمتوں اضافہ شروع ہوگیا پیاز کی قیمت 280سے کم ہوکر 140روپے فی کلو ہوگئی
-
لاہور: برائلر گوشت کی قیمت میں کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی ،100 انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
-
اوپن مارکیٹ میں چینی کی قیمتیں بڑھنا شروع ہوگئیں
-
برائلر گوشت کی قیمت میں 12روپے کلو کمی
-
فیصل آباد میں مرغی کے گوشت کو پرلگ گئے مرغی کے گوشت کی قیمتیں آسمان کوجا پہنچیں
-
چینی کی قیمت اضافے سے 150روپے فی کلو تک پہنچ گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.