وزیراعظم کاپٹرول کی سپلائی کی صورتحال پر اطمینان کا اظہار،متعلقہ وزارتیں اور محکمے موثر رابطہ کو یقینی بنائیں ، دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمہ کیلئے پر عزم ہیں ،صوبائی قومی ایکشن پلان پر عمل درآمد کی رفتار میں اضافہ کیاجائے،نوازشریف کااجلاس سے خطاب

منگل 27 جنوری 2015 22:24

وزیراعظم کاپٹرول کی سپلائی کی صورتحال پر اطمینان کا اظہار،متعلقہ وزارتیں ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27جنوری۔2015ء) وزیراعظم نواز شریف نے پٹرول کی سپلائی کی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ متعلقہ وزارتیں اور محکمے موثر رابطہ کو یقینی بنائیں ، دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمہ کیلئے پر عزم ہیں ،صوبائی قومی ایکشن پلان پر عمل درآمد کی رفتار میں اضافہ کریں وہ منگل کو یہاں ایک اہم اجلاس کی صدارت کر رہے تھے جس میں توانائی کی صورتحال اور دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد میں پیش رفت سمیت اہم قومی ایشوز کا جائزہ لیا گیا۔

وزیراعلی پنجاب نے وزیراعظم کو نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد میں صوبہ پنجاب کی پیش رفت سے آگاہ کیا۔ اجلاس میں وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف، وزیر خزانہ محمد اسحاق ڈار اور وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے کہا کہ حکومت نے ملک سے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمہ کا عزم کر رکھا ہے۔ انہوں نے دیگر صوبوں سے کہا کہ وہ اس پروگرام پر عمل درآمد کی رفتار میں اضافہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں نے نیشنل ایکشن پلان کے 20 نکات پر اتفاق رائے کیا اور ملک کے وفاق کے یونٹوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس پر پورے جذبہ سے عمل درآمد کرائیں۔وزیر اعظم نے کہاکہ نیشنل ایکشن پلان پر اس کی روح کے مطابق عمل کیا جائے گا۔