اقوام متحدہ کی قراردادوں کی مخالفت کرنے والا بھارت سلامتی کونسل کا مستقل رکن نہیں بن سکتا ،مشیر خارجہ ، براک اوباما کے دورہ بھارت کے دوران ہونے والے معاہدوں اور بیانات کا جائزہ لے رہے ہیں، بھارت امریکا نیو کلیئر معاہدہ جنوبی ایشیا میں استحکام پر اثرات ڈالے ، سمجھوتہ ایکسپریس حملے کے ذمہ داروں کو کٹہرے میں لایا جائے ، سرتاج عزیز
منگل 27 جنوری 2015 22:24
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27جنوری۔2015ء) مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کی مخالفت کرنے والا بھارت سلامتی کونسل کا مستقل رکن نہیں بن سکتا ، براک اوباما کے دورہ بھارت کے دوران ہونے والے معاہدوں اور بیانات کا جائزہ لے رہے ہیں، بھارت امریکا نیو کلیئر معاہدہ جنوبی ایشیا میں استحکام پر اثرات ڈالے ، سمجھوتہ ایکسپریس حملے کے ذمہ داروں کو کٹہرے میں لایا جائے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کی مخالفت کرنے والا ملک بھارت سلامتی کونسل کا مستقل رکن نہیں بن سکتا،پاکستان امتیاز پر مبنی پالیسیوں کی مخالفت کرتا ہے اور اپنے قومی سلامتی مفادات کے تحفظ کا حق رکھتا ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ براک اوباما کے دورہ بھارت کے دوران ہونے والے معاہدوں اور بیانات کا جائزہ لے رہے ہیں، بھارت امریکا نیو کلیئر معاہدہ جنوبی ایشیا میں استحکام پر اثرات ڈالے گا جبکہ پاکستان بھارت کیلئے نیوکلیئر سپلائر گروپ کی رکنیت کی مخالفت کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان سمیت اکثر رکن ممالک سلامتی کونسل میں جامع اصلاحات کے حامی ہیں انہوں نے کہاکہ امریکا جنوبی ایشیاء میں استحکام اور توازن کیلئے مثبت کردار ادا کرے۔ انہوں نے بھارت سے سمجھوتہ ایکسپریس حملے کے ذمہ داروں اور منصوبہ سازوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ بھی کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ملکی ترقی میں نجی شعبے اور صنعت کا کردار انتہائی اہم ہے،وزیراعظم شہباز شریف
-
وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی چین کی نیشنل انرجی ایڈمنسٹریشن کے چیئرمین سے ملاقات
-
مریم نواز نے پنجاب کے طلبہ کیلئے لیپ ٹاپ سکیم کی منظوری دیدی
-
ٹیکس کی بنیاد وسیع کرنے کیلئے تاجر دوست سکیم کو کامیاب بنانے کیلئے پر عزم ہیں،محمد اورنگزیب
-
دھاندلی کی اسمبلیاں قبول نہیں ہیں،فیصلے ایوان نہیں میدان میں ہونگے،مولانافضل الرحمان
-
آئی ایم ایف نے ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کی پنشن پر ٹیکس لگانے کانیا مطالبہ کر دیا
-
مشرقی یروشلم میں آتش زنی کے بعد امدادی ادارے ’انرا‘ کا دفتر بند
-
براعظم ہائے امریکہ میں ہجرت اور جبری نقل مکانی میں علاقائی تعاون اہم
-
یہ ہے 9 مئی کا اصل کمال
-
9 مئی کے نتیجے میں ن لیگ، پیپلز پارٹی کے درجنوں بیروزگاروں کا روزگار لگ گیا
-
9 مئی کو قوم نے سنجیدگی سے لیا ہوتا تو 8فروری کو لوگ پی ٹی آئی کو اکثریتی جماعت بنا کر اسمبلی میں نہ بھیجتے
-
9 مئی کو ایک سال گزر گیا، ہمارے پاس سب کے خلاف ثبوت موجود ہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.