میڈیا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابی یقینی بنانے میں حکومت سے معاونت کرے ، پر ویز رشید ،ہمارے دشمن چھپے ہوئے اور کسی قانون کو نہیں مانتے ،متفقہ آئین اور آزاد عدلیہ لوگوں کی اجتماعی کوششوں کا ثمر ہیں ، خطاب
منگل 27 جنوری 2015 23:10
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27جنوری۔2015ء)وفاقی وزیراطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ میڈیا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابی یقینی بنانے میں حکومت سے معاونت کرے ،ہمارے دشمن چھپے ہوئے اور کسی قانون کو نہیں مانتے ،متفقہ آئین اور آزاد عدلیہ لوگوں کی اجتماعی کوششوں کا ثمر ہیں اسلام آباد میں صحافیوں کی سیکورٹی کے بارے میں بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس جنگ کا مقصد ملک کی سلامتی اور علاقائی سا لمیت کا تحفظ کرنا ہے وفاقی وزیر نے کہا کہ ہمارے دشمن چھپے ہوئے اور کسی قانون کو نہیں مانتے۔
موجودہ صورتحال میں صحافیوں کیلئے کام کرنا زیادہ مشکل ہو گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ صحافیوں کیلئے اپنے فرائض کی انجام دہی کیلئے سازگار ماحول کی فراہمی پیشگی شرط ہے اور حکومت نے اس سلسلے میں متعدد اقدامات کئے ہیں۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ حکومت صحافیوں اور ذرائع ابلاغ کے اداروں کو سیکورٹی فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہے۔شہید ہونے والے صحافیوں کیلئے دس لاکھ اور زخمی یا معذور ہونے والے صحافیوں کیلئے تین لاکھ روپے کی امداد کا اعلان کیا گیا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ صحافیوں کی فلاح کیلئے صحافیوں کا بہبود فنڈ قائم کیا گیا ہے۔ایک انٹرویو میں وزیر اطلاعات نے کہا کہ متفقہ آئین اور آزاد عدلیہ لوگوں کی اجتماعی کوششوں کا ثمر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 1973 ء کے آئین نے قوم کو متحد رکھا اور عدلیہ کی آزادی اور پارلیمنٹ کی عملداری کو یقینی بنایا۔مزید اہم خبریں
-
بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ڈیم ٹوٹ گیا
-
پولٹری:کارپوریٹ سیکٹر میں ملک کی دوسری جبکہ روزانہ کی بنیاد پر کیش فلو کے لحاظ سے پاکستان کی سب سے بڑی انڈسٹری تنازعات کا شکارکیوں؟
-
ملکی زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
پاکستان میں سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کے لئے بڑی صلاحیت موجود ہے.عطاءتارڑ
-
وزیراعظم نے بجلی کے ترسیلی نظام اور تقسیم کار کمپنیوں کی بہتری کیلئے ترجیحی پلان مرتب کرکے آئندہ ہفتے پیش کرنے کی ہدایت کردی
-
بین الاقوامی سرمایہ کاری کے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے عالمی شہرت یافتہ ماہرین کی خدمات لی جائیں.شہباز شریف
-
اسرائیل پر حملے کا جواب ‘امریکا اور برطانیہ نے ایران پر نئی پابندیاں عائدکردیں
-
جماعت اسلامی فارم 47 کے تحت مسلط حکومت کے خلاف بڑی تحریک برپا کرے گی
-
لاہور ہائی کورٹ نے فواد چوہدری کو 36 کیسز میں عبوری ضمانت کی درخواست دائر کرنے کے لیے 7 دن کی مہلت دیدی
-
روپے کی قدر میں کمی:دنیا بھر میں بحران کا شکار قرض پروگرام لینے والے ممالک کے لیے کرنسی کی قدرمیں کمی شرط ہوتی ہے.محمد اورنگزیب
-
بدترین معاشی حالات اور شہریوں کی قوت خرید میں کمی سے کاروں اور دیگر گاڑیوں کی فروخت میں تنزلی
-
متحدہ عرب امارات اور دیگر خلیجی ممالک میں طوفانی بارشوں سے ماحولیاتی سائنسدانوں میں نئی بحث چھڑگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.