سربراہ عوامی مسلم شیخ رشید احمد کی ڈاکٹر طاہر القادری سے مدینہ المنورہ میں ملاقات،جب تک یہ حکمران مسلط رہیں گے بحران آتے رہیں گے ،دہشت گردی بھی ختم نہیں ہو گی،ڈاکٹر طاہر القادری، دونوں رہنماؤں کا ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال ،رات کا کھانا اکٹھے کھایا
منگل 27 جنوری 2015 23:17
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27جنوری۔2015ء) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری سے شیخ رشید نے مدینہ منورہ میں ملاقات کی اور دونوں رہنماؤں نے ملکی سیاسی صورتحال اور دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پر ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ موجودہ حکمران دہشت گردی جیسی ہی آفت ہیں یہ جب تک مسلط رہیں گے انصاف ملے گا نہ عوام کو چین ملے گا اور نہ ہی دہشت گردی ختم ہو گی یہ صرف بیانات کے ذریعے قوم کو بے وقوف بنا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بجلی ،گیس ،پٹرول سمیت اب تک جتنے بھی بحران آئے ان کے پیچھے ان حکمرانوں کی پیسے کی ہوس تھی ثابت ہو گیا کہ ان کا تجربہ صرف خزانہ لوٹنے کا ہے ۔انہوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے حوالے سے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچا کر دم لیں گے ۔(جاری ہے)
شہیدوں کے بہنے والے خون کے ایک ایک قطرے کا حساب لیا جائیگا۔انہوں نے کہاکہ سانحہ ماڈل ٹاؤن پر ہمیں انصاف دینے کی بجائے الٹا ہمیں نوٹس بھجوائے جا رہے ہیں مگر حکمرانوں کا کوئی ہتھکنڈہ ہمیں مظلوموں کی داد رسی اور ظالموں کو انکے انجام تک پہنچانے سے نہیں ہٹا سکتا ۔
انہوں نے کہاکہ میری جنگ اور جدوجہد پاکستان کے 18کروڑ عوام کو ظلم ، نا انصافی اور کرپشن میں ڈوبے ہوئے ظالمانہ نظام سے آزاد کروانے کیلئے ہے ۔ شیخ رشید نے کہا کہ قوم آپ کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہے اور ڈاکٹر طاہر القادری ظلم کے خلاف ایک طاقت ور آواز اور تحریک کا نام ہے ،قوم منتظر ہے کہ آپ واپس آکر ظلم کے خاتمے کیلئے قوم کی قیادت اور علمی و فکری سطح پر رہنمائی کریں ۔دونوں رہنماؤں نے رات کا کھانا اکٹھے کھایا۔شیخ رشید نے ڈاکٹر طاہر القادری کو دھاندلی کے حوالے سے حکمرانوں کے دوہرے معیار اور دہشت گردی کے حوالے سے منافقانہ طرز عمل کے حوالے سے تفصیل سے آگاہ کیا ۔سربراہ عوامی تحریک نے کہا کہ ظلم کے خلاف جو شخص ،ادارہ،جماعت آواز اٹھائے گی ہم ساتھ ہوں گے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.