بلوچستان، بلدیاتی انتخابات کے آخری مرحلے کیلئے پولنگ جاری
بدھ 28 جنوری 2015 10:50
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28جنوری2015ء) بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کے آخری مرحلے کے لیے پولنگ جاری ہے ، کوئٹہ کی میئر شپ کیلئے پشتونخوا میپ کے ڈاکٹر کلیم اللہ اور آل پارٹیز ڈیمو کریٹک الائنس کے عبدالقاہر اچکزئی مد مقابل ہیں۔ کوئٹہ سمیت صوبے کے 32 اضلاع میں آج بلدیاتی انتخابات کے آخری مرحلے میں میئر اور ڈپٹی میئر سمیت 725 چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے چناؤ کے لیے پولنگ ہو رہی ہے ۔
10 ہزار 600 کونسلرز ،میئر ، ڈپٹی میئر، چیئرمین ، وائس چیئرمین کا انتخاب کریں گے ۔ پولنگ سے قبل نو منتخب امیدواروں نے اپنے عہدے کا حلف اٹھایا ۔ ایک میٹرو پولیٹن ، چار میونسپل کارپوریشن ، 32 ڈسٹرکٹ کونسلز ، 54 میونسپل کمیٹیوں اور 635 یونین کونسلز میں انتخابات کے لیے 139 پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے ہیں ۔(جاری ہے)
کوئٹہ میٹرو پولیٹن کے ایک میئر اور ایک ڈپٹی میئر کے لیے 86 کونسلرزحق رائے دہی استعمال کریں گے ۔
سب سے اہم مقابلہ کوئٹہ کی میئر شپ پر ہے جہاں پشتونخوا میپ کے ڈاکٹر کلیم اللہ اور آل پارٹیز ڈیمو کریٹک الائنس کے عبدالقاہر اچکزئی آمنے سامنے ہیں ۔ ڈپٹی میئر کیلئے مسلم لیگ ن کے یونس بلوچ کا مقابلہ ہزارہ ڈیمو کریٹک پارٹی کے رضا وکیل سے ہوگا ۔ پشتونخواہ میپ ، نیشنل پارٹی، مسلم لیگ ن ، پیپلز پارٹی اور مجلس وحدت مسلمین پر مشتمل وطن دوست جمہوری پینل کی پوزیشن مستحکم ہے ۔ اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں ۔ میٹرو پولیٹن کی جانب جانے والی سڑک مکمل طور پر بند ہے جبکہ الیکشن کوریج کے لیے میڈیا کو بھی خصوصی اجازت نامے جاری کئے گئے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.