لیبیاکےلگژری ہوٹل پرمسلح افرادکاحملہ ،9 افراد ہلاک

بدھ 28 جنوری 2015 11:04

طرابلس(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28جنوری2015ء) لیبیا کے دارالحکومت میں ایک ہوٹل پر مسلح افراد کے حملے میں 5 غیرملکیوں سمیت 9 افراد ہلاک ہوئے، غیر ملکیوں میں ایک امریکی اور ایک فرانسیسی شہری بھی شامل ہیں۔ طرابلس کے لگژری ہوٹل میں حملہ آوروں نے پہلے بیرونی دروازے پر کار بم دھماکا کیا، اس کے بعد ہوٹل میں داخل ہوکر فائرنگ کردی۔

(جاری ہے)

فائرنگ کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک ہوئے، مرنے والوں میں دو فلپائنی، ایک امریکی ، ایک فرانسیسی اور ایک جنوبی کوریا کا باشندہ شامل ہے۔

فائرنگ کے تبادلے میں 3 سیکورٹی گارڈ بھی مارے گئے ۔حملہ آور اس کے بعد ہوٹل کی 24 ویں منزل پر پہنچنے میں کامیاب ہوگئے، جہاں اکثر غیر ملکی سفیر اور حکومتی شخصیات قیام کرتی ہیں۔ جب سیکورٹی گارڈز نے حملہ آوروں کے گرد گھیرا تنگ کیا تو انہوں نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا، دھماکے کے نتیجے میں ہوٹل میں مقیم ایک شخص بھی ہلاک ہوا۔حملے کی ذمہ داری شدت پسند تنظیم داعش نے قبول کرلی ہے۔ سلامتی کونسل نے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

متعلقہ عنوان :